Site icon

نئے پارلیمنٹ کی افتتاح ۲۸؍مئی کو​

نئے پارلیمنٹ کی افتتاح ۲۸؍مئی کو

سنٹرل وزٹا پروگرام:    وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے بیان کے مطابق لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ کی عمارت کے تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح کریں۔بیان کے مطابق، ‘وزیراعظم نریندر مودی 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔’ بتایا گیا ہے کہ 5 اگست 2019 کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ پارلیمنٹ کے لیے نئی عمارت تعمیر کرے۔ اس کے بعد 10 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت ریکارڈ مدت میں معیار کے ساتھ تیار کی گئی ہے

سنگ بنیاد:  واضح ہو کہ  5 اگست 2019 کو لوک سبھا اور راجیہ سبھا نے حکومت سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کی درخواست کی تھی۔ اس کے بعد 10 دسمبر 2020 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا اور سنٹرل وزٹا پروجیکٹ کے نام سے نئی عمارت کی تعمیر شروع کرادی۔

نئی عمارت کی خاصیت:  پارلیمنٹ کی نئی تعمیر شدہ عمارت ریکارڈ مدت میں اور تعمیراتی معیار کے مطابق تیار کی گئی ہے۔یہ عمارت ہندوستان کی شاندار جمہوری روایات اور آئینی اقدار کو مزید تقویت دے گی وہیں نو تعمیر شدہ پارلیمنٹ میں جدید ترین سہولیات کے تمام ذرائع موجود ہوں گے۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے تحت لوک سبھا میں 888 ارکان اور راجیہ سبھا میں 384 ارکان کے اجلاس کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ پارلیمنٹ کی موجودہ عمارت میں لوک سبھا میں 550 معزز ممبران جبکہ راجیہ سبھا میں 250 ممبران کی میٹنگ کا انتظام ہے۔

Exit mobile version