پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ ،ملاقات اچھی رہی، ساتھ چلنے پر اتفاق ہوا: نتیش کمار

اطلاعات کے مطابق  بہار کے پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے اختتام کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ یہ ایک اچھی میٹنگ تھی۔ ایک ساتھ آگے چلنے کا اتفاق ہوا ہے۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ آئندہ  اگلی میٹنگ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ  جو لوگ حکومت میں ہیں وہ ملک کے مفاد میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ جو کام ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے۔ ایک ریاست کے سامنے کوئی چیلنج آیا تو سب ساتھ ہوں گے۔بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ تمام پارٹیوں کی اگلی میٹنگ کچھ دنوں بعد دوبارہ ہوگی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ سیٹ شیرنگ پر کوئی فارمولہ طے ہوا۔ تو انہوں کہا کہ اس سلسلے میں   آئندہ اجلاس میں فیصلہ ہوگا کہ کون کہاں سے لڑے گا۔

patna rally

راہل کی شادی :  اپوزیشن جماعتوں نے جمعے کو بہار کی راجدھانی پٹنہ میں ایک میٹنگ کی۔ اس بڑی میٹنگ کے بعد ہوئی مشترکہ پریس کانفرنس میں آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی شادی کے بارے میں بات کرنا شروع کی جس کے بعد وہاں موجود سبھی ہنسنے لگے۔ پارٹی کے دوسرے اور ہندتوار سے متاثر آچاریہ پرمود کرشنم نے راہل کی شادی کی بات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیج پر ایسی بات غیر مناسب تھی۔

لالو یادو نے کہا: راہل گاندھی نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ ملک بھر میں پیدل سفر کیا۔ اس دوران ان کی داڑھی بھی بڑھ گئی۔ اب اسے تھوڑا چھوٹا کر دیا گیا ہے،۔یہ ٹھیک ہے، لیکن انہوں نے شادی کے حوالے سے ہمارا مشورہ نہیں مانا تھا۔ شادی کرنی چاہیے تھی۔ ابھی بھی وقت نہیں گزرا۔ شادی کرو، ہماری بات سنو۔ تمہاری امی کو ہم سے شکایت ہے کہ تم ان کی بات نہیں مانتے، شادی نہیں کرتے۔

Exit mobile version