۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

سیل رواں

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے

اجلاس پرانی عمارت میں ہوگا شروع، نئی عمارت میں ختم

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہوسکتا ہے۔ گزشتہ روز سی سی پی اے کے اہم اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جولائی کے تیسرے ہفتے میں شروع ہوگا۔ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے اس مانسون اجلاس میں 20 اجلاس ہو سکتے ہیں اور پارلیمنٹ کا یہ اجلاس یوم آزادی (76 ویں یوم آزادی) سے پہلے ختم ہو سکتا ہے۔ اس بار مانسون اجلاس میں کئی اہم بل پارلیمنٹ میں قانون کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 20 جولائی سے شروع ہوگا اور 11 اگست تک جاری رہے گا۔ تمام جماعتوں سے مانسون اجلاس کے دوران قانون سازی کے کام اور دیگر موضوعات پر بامعنی بحث میں حصہ ڈالنے کی اپیل کریں۔ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ مانسون سیشن 23 دن تک چلے گا اور اس کی 20نشستیں ہوں گی۔ ساتھ ہی پارلیمنٹ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے پہلے بتایا گیا تھا کہ پارلیمنٹ پرانی عمارت سے کام شروع کر سکتی ہے اور بعد میں نئی عمارت میں چلی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: