پارلیمنٹ میں منی پور سے متعلق وزیر اعظم کے بیان پر اپوزیشن اڑا، پیر کو مظاہرہ، اور نئی حکمت عملی پر غور کے لیے میٹنگ
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منی پور کے واقعہ پر ہنگامہ جاری ہے۔ اپوزیشن اس واقعے کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان پر بضد ہے۔ اپوزیشن نے 24 جولائی کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے فلور لیڈروں کی اہم میٹنگ بلائی ہے۔ پیر کو صبح 10.30 بجے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے اراکین پارلیمنٹ ہاؤس میں گاندھی مجسمہ کے سامنے احتجاج کریں گے اور وزیر اعظم کے بیان کا مطالبہ کریں گے۔اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ منی پور کی صورتحال پر قاعدہ 267 کے تحت لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بحث کی جائے۔ حالانکہ حکومت رول 176 کے تحت بحث کرنا چاہتی ہے۔
واضح رہے کہ منی پور گذشتہ تین مہینوں سے جل رہا ہے۔ اسٹیٹ اور سنٹرل سرکار خاموش ہے۔ لوگوں کے مکانات جلائے جارہے ہیں، عورتوں کی عصمت دری ہورہی ہے۔ انسانی جان ضائع ہورہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کی تماشہ بینی قابل افسوس جرم ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا اتحاد اس بات پر بضدہے کہ وہ 267 کے تحت پارلیمان میں بحث کرائے۔