Site icon

’’آفتاب جو غروب ہوگیا ‘‘ کا رسم اجرا۸؍اکتوبر کو

مولانا شمشاد رحمانی  نائب امیر امارت شرعیہ صدارت کریں گے اور مولانا مظاہر عالم قمر  مہمان خصوصی ہوں گے۔

سیلِ رواں/رپورٹ :عبدالرَّحیم

مفتی محمد ثنا الہدی قاسمی ، نائب ناظم امارت شرعیہ, صدر اردو میڈیا فورم بہار,کاروان ادب, حاجی پور,  نائب  صدر اردو کارواں, مدیر اعلی ہفت روزہ نقیب,پھلواری شریف,پٹنہ  کی کتاب” آفتاب جو غروب ہو گیا” کا اجرا 8اکتوبر2023،بروزاتواربوقت:.10بجے دن بہار اردو اکادمی  کے سمینار ہال میں نور اردو لائبریری حسن پور گنگھٹی, بکساواں,ویشالی کے زیر اہتمام عمل میں آئےگا۔ یہ اطلاع دیتے ہوئے لائبریری کے سکریٹری مولانا نظرا لہدی قاسمی نے بتایا کہ تقریب رسم اجرا کی صدارت  مولانا شمشاد رحمانی, نائب امیر شریعت, امارت شرعیہ ,بہار اور جھارکھنڈ فرمائیں گے اور نظامت کا فریضہ ڈاکٹر ریحان غنی,سینئر صحافی اور قائم مقام صدر اردو ایکشن کمیٹی انجام دیں گے ۔ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مظاہرعالم قمر,سابق صدر مدرس, مدرسہ احمدیہ,ابا بکر پور ویشالی شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر شفیع مشہدی,سابق چییرمین ,اردو مشاورتی کمیٹی,بہار,امتیاز احمد کریمی, رکن بہار پبلک سروس کمیشن,پروفیسر  محمد توقیر عالم,سابق پرو وائس چانسلر,مولانا مظہرالحق عربی فارسی یونی ورسیٹی , ڈاکٹر شہاب ظفر اعظمی,صدر شعبہ اردو ,پٽنہ یونیورسیٹی اور ارشد فیروز,چئرمین گورنمنٹ اردو لائبریری  اور انوارالحسن وسطوی, جنرل سکریٹری, کاروان ادب حاجی پور مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے موجود رہیں گے۔اس موقع پر۔ راشد احمد,سینئر صحافی, قومی تنظیم, ڈاکٹر اسلم جاوداں,ناظم اعلی اردو کانسل ہند, ڈاکٹر عارف حسن وسطوی اور قمر اعظم صدیقی کتاب پر تبصرہ پیش کریں گے۔ مولانا نظر الہدی قاسمی نے اہل ذوق حضرات سے تقریب میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

Exit mobile version