۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

بساط شعر و ادب پر ضلع ویشالی کی بڑی حصہ داری ہے

بساط شعر و ادب پر ضلع ویشالی کی بڑی حصہ داری ہے۔مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی

مہوا کا آل بہار مشاعرہ تشکیل کیفی اور توقیر سیفی کی اردو سے محبت کی دلیل ہے-

٢٨/ اکتوبر( پریس ریلیز)ضلع ویشالی کے مہوا میں بعنوان ” آج کی شام دو بہن اردو اور ہندی کے نام سے آل بہار مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا اس موقع سے اردو میڈیا فورم اور کاروان ادب کے صدر مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی نے کنوینر مشاعرہ جناب تشکیل کیفی  اور نائب کنوینر حافظ توقیر سیفی سے پروگرام کی کامیابی کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع سے تشکیل کیفی صاحب کے  شعری مجموعہ ” غبار کیفی ” کا ایک نسخہ اپنے دستخط کے ساتھ مفتی صاحب کو پیش کیا مفتی صاحب نے اس مجموعہ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوۓ فرمایا جو کچھ ان پر گذرتا رہا ہے اس کو انہوں  نے نثری اشعار  میں بیان کردیا ہے، ان دنوں یہ صنف شعراء کے درمیان تجربات سے گذر رہی ہے، تشکیل کیفی صاحب نے دل کا کرب ،عصر حاضر کے مسائل، مصائب و مشکلات ، اوزان ، قافیہ ، بحر، ردیف کے بغیر منظم کردیا ہے۔

یہ ایک اچھی کوشش ہے ،توقع ہے کہ یہ کوشش آگے بھی جاری رہے گی اور یہ فن ان کا ارتقاء کے مراحل سے گذرے گا،مفتی صاحب نے فرمایاکہ ویشالی کا یہ حلقہ شعر و ادب کے لحاظ سے بہت نمایاں رہا ہے یہاں سے قریب کی بستی شیر پور چھتوارہ میں داغ دہلوی کے شاگرد عبد اللطیف اوج ہوا کرتا تھے جن کا قلمی دیوان میں نے مرتب کیا تھا جس کو نور اردو لائبریری کے زیر اہتمام شائع کیا گیا ان کے علاوہ بھی اس گاؤں میں فریدی خاندان میں نامور شعراء گذرے ہیں  ، علم و ادب کی دوسری بستی رسول پور فتح ہے، یہاں ایک خاندان تھا جس میں بڑے بڑے شعراء و ادباء پیدا ہوۓ  اس خاندان کی خواتین بھی شاعرہ تھیں یہاں امیر مینائی جیسے شاعر تشریف لایا کرتے تھے اس خاندان میں ریاض حسن خاں خیال، مہدی حسن خاں شاداب ، ابوالحسن خاں نیسا، احسان حسن خاں احسان اور صالحہ بیگم مخفی نے شعر و ادب کی جو مشاطگی کی  اس کی نظیر ماضی قریب میں نہیں ملتی ، علم و ادب کی مشہور بستی ابا بکر پور میں مولانا عبد القادر احقر عزیزی ، ہارون الرشید حسرت ، وحید الناصر وحید اور اکرم ابابکر پور ی کی شاعری آج بھی لوگوں میں مقبول و معروف ہے ،خواجہ چاند چھپرا کے ڈاکٹر یحییٰ شیدا کا دیوان بھی نور اردو لائبریری میں موجود ہے، مشاعرہ گاہ کے قریب کی بستی حسن پور وسطی نے شعر و ادب کی خدمات میں اہم کردار ادا کیا ہے یہاں کے عبد القیوم خیر، داؤد حسن داؤد ، نے بھی شعر و ادب کی خدمت کی ہے آج بھی یہ بستی انوار الحسن  وسطوی ، ولی اللہ ولی اور مظہر  وسطوی کے حوالہ سے جانا پہچانا جاتا ہے مفتی صاحب نے فرمایاکہ یہ موضوع سرسری گذر جانے کا نہیں ہے بلکہ علم و تحقیق کی دنیا بسانے کا ہے نئے اہل قلم جن میں مولانا نظر الہدیٰ قاسمی ، مولانا قمر عالم ندوی، مولانا امام الدین ندوی ، ، اعجاز عادل ، بشر رحیمی ، اظہار الحق ایڈوکیٹ ، مفتی محمد ظفر الہدیٰ قاسمی کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہے انہیں اس موضوع کی طرف توجہ دینا چاہئے ۔تاکہ ویشالی ضلع کی علمی ، ادبی، خدمات اہل علم کے سامنے تفصیل سے آسکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: