بھارتی کرکٹ ٹیم کنگارؤوں کے سامنے بے بس

وشاکھاپٹنم میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جا رہے دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا تیسرا کم ترین سکور بنایا۔ بھارتی ٹیم محض 26 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں ٹیم انڈیا 26 اوور میں صرف 117 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف اپنا تیسرا کم ترین سکور بنانے کا شرمناک ریکارڈ بنایا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کنگارؤوں کے سامنے بے بس Read More »

اسدالدین اویسی کادو روزہ سیمانچل دورہ

مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین سیمانچل کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ بہار اسمبلی الیکشن کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اسمبلی الیکشن میں ان کے پانچ ایم ایل ایز نے نمایاں ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ مگر چند مہینوں کے بعد ہی چار ایم ایل ایز نے اچانک پارٹی کو چھوڑ کر راشٹریہ جنتا دل کا دامن تھام لیا تھا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی سیمانچل کے مسایل کو مختلف مواقع پر اٹھاتے رہتے ہیں۔ اور سیمانچل کی پسماندگی کا ذمہ دار بہار کی ستہ پر قابض مختلف جماعتوں کو ٹھہراتے ہیں۔

اسدالدین اویسی کادو روزہ سیمانچل دورہ Read More »

آپسی تکرار اور ہنگامہ آرائی کے بیچ پارلیمانی کاروائی ملتوی

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس: پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں مسلسل تیسرے دن بھی ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ جہاں اپوزیشن پارٹیاں اڈانی معاملے میں جے پی سی کے مطالبے پر اٹل ہیں۔ وہیں حکمراں جماعت راہل گاندھی کے اس بیان پر معافی مانگنے کے مطالبے سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہے کہ انہوں نے مائیک بند کر دیا تھا۔

آپسی تکرار اور ہنگامہ آرائی کے بیچ پارلیمانی کاروائی ملتوی Read More »

باڈی گارڈ

اسلام کی نظر میں ہر عورت قدر و منزلت کی مستحق ہے _ وہ ہر ایک کو سیکورٹی فراہم کرتا ہے اور اس کی عزّت و وقار کے تحفّظ کے لیے ایک یا ایک سے زاید باڈی گارڈ متعیّن کرتا ہے ۔ لڑکی کے لیے باپ ، بہن کے لیے بھائی ، ماں کے لیے بیٹا ، بیوی کے لیے شوہر ، بہو کے لیے خسر ، بھتیجی کے لیے چچا ، اسی طرح دوسرے قریب ترین رشتے دار ۔ اسلام کہتا ہے کہ عورت اپنے روزمرّہ کے کاموں کے لیے تو تنہا گھر سے باہر نکل سکتی ہے ، لیکن اگر متعیّن مسافت سے زیادہ کا سفر کرے تو ضرور اپنے ساتھ اپنے محرم یعنی باڈی گارڈ کو لے لے ۔ یہ اس کی توہین نہیں ، بلکہ اعزاز ہے _ اس کی ناقدری نہیں ، بلکہ قدر افزائی ہے _

باڈی گارڈ Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔