معہد سکروری کے ناظر جناب مولاناشبیر احمد ندوی سہارا ہاسپیٹل لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔_____انا للہ و انا الیہ راجعون_____ و کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ قلب کے مریض تھے اور شوگر سے پریشان رہتے تھے۔ مولانا ندوی ایک کامیاب مدرس، مربی ومنتظم تھے۔ تعلیم سے فراغت کے بعد دارالعلوم ندوۃ العلمالکھنؤ میں مدرس منتخب ہوئے۔جب معہد سکروری منتقل ہواتو مولانا شبیر احمد ندوی وہاں منتقل ہوگئے، مختلف طرح کی ذمہ داریوں کو سنبھالا اور پھر ناظر معہد منتخب کرلیے گئے۔
آپ کی وفات کی خبر علمی حلقوں میں درد و کرب کے ساتھ سنی گئی۔ وابستگانِ ندوہ بطور خاص مغموم ہیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا شبیر احمد ندوی کی بال بال مغفرت فرمائے۔ آمین
آسمان ان کی لحد پر شبنم افشانی کرے
سبز نو رستہ اس گھر کی نگہ بانی کرے