جے ڈی یو کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے ماسٹر مجاہد عالم نے پارٹی سے دیا استعفیٰ۔
وقف ایکٹ کی حمایت کرنے پر نتیش کمار کو کہا الوداع
ماسٹر مجاہد عالم جنتا دل یونائیٹڈ کے سنیر مسلم چہرہ تھے۔ کوچا دھامن سے جدیو سے مئ 2014سے نومبر 2020 تک ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ بتا دیں کہ ماسٹر مجاہد عالم پہلے درس و تدریس سے منسلک تھے۔ 2010 میں درس و تدریس کو خیر باد کہتے ہوئے سیاست کو انسانی خدمت کا میدان بنایا۔ 2024 میں کشن گنج پارلیمانی سیٹ سے جدیو کی طرف سے امیدوار رہ چکے ہیں۔
وقف قانون کے خلاف نتیش کمار کی بھاجپا سرکار کو حمایت سے ناراض سخت تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں، خیر خواہوں سے مشورہ کرنے کے بعد بالآخر خود کو جدیو سے الگ کرلیا ہے۔