چکنی کملداہا میں دینی و عصری تعلیم وتربیت کے خوبصورت گہوارے کی سنگ بنیاد

چکنی کملداہا میں دینی و عصری تعلیم وتربیت کے خوبصورت گہوارے کی سنگ بنیاد

ادارے کے فائنڈر مفتی محمد خالد قاسمی صاحب کے لئے نیک خواہشات

محمد اطہر القاسمی
4 دسمبر 2024

________________________

پرسوں بعد نمازِ عصر ضلع کے معروف گاؤں چکنی کملداہا میں آبادی سے باہر لب سڑک ایک وسیع و عریض قطعہ اراضی پر رفیق گرامی قدر مولانا مفتی محمد خالد قاسمی صاحب دامت برکاتہم نے اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ایک اسلامک اسکول کی سنگ بنیاد رکھی ۔
سنگ بنیاد کے موقعے سے گاؤں اور خطے کے باوقار لوگ موجود تھے ۔
شیخ الحدیث شعبہ نسواں جامعہ عربیہ انوار العلوم جہاناگنج اعظم گڈھ حضرت مولانا مجاہد الاسلام قاسمی صاحب دامت برکاتہم ،نائب صدر جمعیت علماء ارریہ مولانا شاہد عادل قاسمی صاحب ،روضۃ الاطفال زیرومائل کے بانی و مہتمم مولانا غلام مجتبیٰ رشادی صاحب ،گاؤں کے ہردالعزیز حافظ محمد ارشاد صاحب کے علاوہ دیگر معززین کے ہاتھوں سنگ بنیاد رکھی گئی ۔
مفتی صاحب نسل نو کی بنیادی دینی و عصری تعلیم وتربیت کے حوالے سے نہایت مہارت ،باریک بینی ،دور اندیشی ،سنجیدگی اور کامیاب تجربہ رکھتے ہیں ۔
وہ لمرا اسلامک اسکول کے فاؤنڈر و ڈائریکٹر رہ چکے ہیں اور اب اسی کو ایک ایسے خطے میں جو ایسی معیاری دانش گاہ اور نونہالان ملت کی آبیاری کے حوالے سے محروم ہے وہاں آغاز کرکے خطے کو مستفید کرنے کا بامقصد عزم بالجزم رکھتے ہیں ۔
موصوف نہایت سادل لوح ،سنجیدہ طبیعت ،علم و ادب کے حامل ،فن تعلیم وتربیت کے ماہر ،فکر ارجمند سے مالامال ،جمعیت علماء ارریہ کے سرگرم عمل ساتھی اور اپنے حلقے کے ہردالعزیز و مخلص رفیق کی حیثیت سے متعارف ہیں ۔
ہمیں چڑھتے سورج کی طرح یقین کامل ہے کہ ان کی سربراہی میں یہ اسکول ایک مثالی و ماڈل تعلیم وتربیت کے گہوارے کی حیثیت سے خطے میں ایک نمایاں مقام حاصل کرے گا اور علاقے کی نسل نو دینی و عصری تعلیم وتربیت سے آراستہ و پیراستہ ہوکر اپنا عمدہ مستقل سنوار سکیں گے ان شاءاللہ ۔
اللہ تعالٰی ہر طرح سے ان کی نگہبانی فرمائے اور عزائم کی تکمیل کے لئے غیب سے سامان نصرت کا نظم فرمائے!

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔