بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ

یہ مدرسہ یعنی معہد سیدنا ابوبکر صدیقؓ بلیا منورا، نزد کانکی کشن گنج، بہار جس کے اجلاسِ دستار بندی میں بطور ناظم میری حاضری ہوئی تھی ضلع کشن گنج کے ایک سرحدی گاؤں کانکی ( مغربی بنگال)سے غالبا دو تین کیلو میٹر پہلے بلیا ( منورا) میں واقع ہے،ادارے کے روحِ رواں ایک باصلاحیت عالمِ دین،خوش اخلاق و ملنسار،علم دوست و قدر شناس انسان اور محنت و ریاضت جیسی اعلی صفات سے متصف ہستی حضرت اقدس مولانا منظر عقیل صاحب ندوی مدظلہ العالی کےبیان کے مطابق اس ادارے کی بنیاد 2005؁ء میں رکھی گئی،اس کے بعد اس میں تقریبا چھ سالوں تک مکتب کا نظام چلتا رہا،2011؁ء میں اس میں باضابطہ ہاسٹل کا نظام شروع کیا گیا۔

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ Read More »

شبینہ جلسوں کا رواج اور اس کی حقیقت

شبینہ جلسے، یعنی رات بھر جاری رہنے والے اجتماعات، ہندوستان اور نیپال کے چند علاقوں میں مدارس کے چندے کے لئے منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان جلسوں کا بنیادی مقصد بظاہر دینی شعور پیدا کرنا اور مدارس کے لئے مالی امداد جمع کرنا ہوتا ہے۔ یہ ایک عام روایت بن چکی ہے، جہاں دینی تقاریر اور نعت خوانی کے ذریعے عوام کو متأثر کیا جاتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ چندہ دیں۔

شبینہ جلسوں کا رواج اور اس کی حقیقت Read More »

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ (پہلی قسط)

حسبِ عادت اُس وقت بھی میرا موبائل سائلنٹ موڈ میں تھا، اگر میں اس وقت اتفاق سے دیکھ بھی لیتا تب بھی کسی طور فون نہیں اٹھاتا اور صبح بہانہ تراش لیتا کہ موبائل سائلنٹ میں تھا،پتہ ہی نہیں چلا وغیرہ وغیرہ،مگر سوئے اتفاق کہ اُس وقت میں فون پر کسی سے مصروفِ گفتگو تھا،ایسے میں اگر فون نہ اٹھاتا تو میری عذر خواہیاں ناقابل قبول سمجھی جاتیں،سو میں نے فون ریسیو کرکے کانوں سے لگالیا۔

بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھ (پہلی قسط) Read More »

وزیراعلی ممتا بنرجی کے نام کھلا مکتوب

با ادب گزارش ہے کہ مغربی بنگال اردو اکاڈمی، شاخ اسلام پور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ادبی و ثقافتی پروگراموں میں ضلع اتر دیناج پور کے مقامی اردو قلم کاروں، مصنفین، محققین اور اردو اساتذہ کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ یہ رویہ مقامی اصحابِ زبان و ادب کے لیے نہایت مایوس کن ہے اور اس سے مقامی اہلِ علم کی حوصلہ شکنی ہو رہی ہے۔

وزیراعلی ممتا بنرجی کے نام کھلا مکتوب Read More »

سیما نچل کے مذہبی جلسے

جلسے پورے ملک میں ہوتے ہیں ، ہر طرح کے جلسے ہوتے ہیں کوئ مذہبی ہوتا ہے کوئ سیاسی ہوتا اور کوئ معاشی ہوتا ہے ۔ اسی طرح کانفرینسز بھی ہوتی ہیں ۔ ہر جلسے کا اپنا وقار ہوتا ہے ۔ اس کے اثرات اور مقاصد ہوتے ہیں ۔ جلسوں کا عمومی تصور یہ ہوتا تھا کہ جن اہم موضوعات پر عوام کو متنبہ کرنا ہوتا

سیما نچل کے مذہبی جلسے Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔