امیرشریعت احمدولی فیصل رحمانی نہیں رہےسکریٹری، بورڈ کی ابتدائی رکنیت سے بھی محروم

آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈکاانتخابی اجلاس، دوسری میقات کے لیے مولاناخالدسیف اللہ رحمانی صدراورمولانافضل الرحیم مجددی جنرل سکریٹری منتخب مولاناعبیداللہ خاں اعظمی کو بنایا گیا نائب صدر امیرشریعت احمدولی فیصل رحمانی نہیں رہےسکریٹری، بورڈ کی ابتدائی رکنیت سے بھی محروم بنگلورو24نومبر2024 ___________________ آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ کے انتخابی اجلاس میں دوسری معیادکے لیے فقیہ العصراورممتازعالم دین […]

امیرشریعت احمدولی فیصل رحمانی نہیں رہےسکریٹری، بورڈ کی ابتدائی رکنیت سے بھی محروم Read More »

خطیب الہند کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 29ویں اجلاس منعقدہ بنگلور میں خطیب الہند حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب کو بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جس پر ملک و ملت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہل علم اور مولانا کے چاہنے والے اس کو حق بحق دار رسید کا مصداق گردان رہے ہیں۔

خطیب الہند کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد Read More »

بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 29 واں اجلاس

*بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 29 واں اجلاس* محمد رضی الاسلام ندوی           آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 29 واں اجلاس ، جو انتخابی اجلاس بھی ہے ، آج دار العلوم سبیل الرشاد (عربک کالج) بنگلور کے کیمپس میں شروع ہوا – اس سے پہلے

بنگلور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا 29 واں اجلاس Read More »

سنبھل میں مسلمانوں کے خلاف پولیس کا ظالمانہ رویہ

وطن عزیز میں مسلمانوں کے لیے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، جان،مال اور آبرو حملوں کی زد میں ہیں،مساجد کی بے حرمتی کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے۔آر ایس ایس اور ہندوتوا کی سوچ پر مبنی مودی حکومت کے زیر سایہ مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔

سنبھل میں مسلمانوں کے خلاف پولیس کا ظالمانہ رویہ Read More »

الیکشن کے نتائج اور مذہبی طبقہ کا رویہ

جب سے شعور کی انکھیں کھولی ہیں تقریبا 30 سالوں سے یہ دیکھتے ہیں آیا ہوں کہ جب بھی کوئی انتخاب ہوتا ہے تو اکثر مذہبی جماعت اپنے درمیان غور و فکر کرنے کے بعد اپنے پسندیدہ امیدواروں کے حمایت میں ایک بیان جاری کر دیتے ہیں اور اپنی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان امیدواروں کو ووٹ دے کر انہیں جتائیں. اس طرح کی اپیل جاری کرنے کے پیچھے اصل منشا یہ ہوتا ہے کہ کسی طرح سے فرقہ پرست امیدواروں کو اور فرقہ پرست جماعتوں کو شکست دی جا سکے.

الیکشن کے نتائج اور مذہبی طبقہ کا رویہ Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔