خادم الحجاج کے CBT ٹیسٹ سے اردو کو باہر کا راستہ دکھایا

خادم الحجاج کے CBT ٹیسٹ سے اردو کو باہر کا راستہ دکھایا

✍️ وجیہ احمد تصور کے قلم سے

سنٹرل اور ریاستی حج کمیٹیوں کے ذریعہ سفر حج پر جانے والے عازمین حج کی خدمت کے لئے ملک گیر سطح پرخادم الحجاج کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ مقدس سفر پر جانے والے عازمین حج کو مشکلات سے بچایا جا سکے اور عازمین حج پرسکون ماحول میں بغیر کسی تکلیف کے مقدس سفر میں اپنے مذہبی فریضہ کو بحسن و خوبی انجام دے سکیں اور جہاں پریشانی ہو وہاں خادم الحجاج کی رہنمائی مل سکے.

اس سال 2025 میں خادم الحجاج کے لئے بھی پورے ملک سے درخواست طلب کیا گیا مگر اس بار سلیکشن کے لئے سرکولر نمبر 29 میں حج کمیٹی آف انڈیا نے 9 فروری 2025 بروز اتوار کو کمپیوٹر کے ذریعے CBT امتحان کرانے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اس ٹیسٹ کو ہندی اور انگریزی زبان کا ہی آپشن دیا ہے اور اردو زبان کو خارج کر دیا ہے ۔ جبکہ خادم الحجاج (SHI)میں جانے والے زیادہ تر مدارس سے تعلیم یافتہ اور اردو داں کا ایک بڑا طبقہ ہو تا ہے اور اسلامی تعلیمات بھی عام طور پر اردو زبان میں ہی دی جاتی ہے ایسے میں اردو کو ہی اس ٹیسٹ سے باہر کرنے سے اسلامی تعلیمات سے تعلق رکھنے والے خادم کے انتخاب میں دشواری ہوگی جس کا اثر عازمین حج کو بھی دوران حج ہوگا.. خاص طور پر بہار اترپردیش کے اکثر علماء کرام اور اہل اردو داں خادم الحجاج بننے سے محروم رہ سکتے ہیں جبکہ اردو بہار اور اتر پردیش کی دوسری سرکاری زبان بھی ہے اور عام مسلمانوں کو اردو میں باتیں سمجھانے اور رہنمائی کرنے میں زیادہ آسانی رہتی ہے. اسلئے سنٹرل حج کمیٹی اور ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داران اس طرف توجہ دیں اور CBT ٹیسٹ میں اردو زبان کا بھی آپشن دیا جائے تاکہ بہتر سے بہتر جانکاری رکھنے والے خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں آسکے.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: