رپورٹ: محمد تنظیم قاسمی / سیل رواں
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
بتاریخ 21/رجب المرجب1447ھ۔ مطابق 11/جنوری 2026 بروز اتوار یعنی گزشتہ کل مدرسہ اسلامیہ عربیہ تعلیم القرآن بیلوا، ارریہ کا فعال و متحرک شعبہ انجمن اصلاح اللسان طلبہ مدرسہ ھذا کا اختتامی وانعامی اجلاس ہم سب کے روح رواں پیر طریقت، عارف باللہ حضرت ماسٹر بختیار احمد ہاشمی صاحب دامت برکاتہم العالیہ خلیفہ اجل شیخ الحدیث حضرت اقدس الحاج مولانا امام الدین صاحب نور اللہ مرقدہ بانی و مہتمم مدرسہ کی عظیم سرپرستی میں منعقد ہوا۔
اس خوبصورت اجلاس کی صدارت مدرسہ ھذا کے شورا کے اہم رکن حضرت مولانا فردوس صاحب عظیمی دامت برکاتہم العالیہ ناظم جامعہ مصباح العلوم بھگال کشن گنج فرما رہے تھے۔ جبکہ قیادت کا سہرا مدرسہ کے فعال و متحرک شخصیت حضرت اقدس کاتب نور الاسلام صاحب ہاشمی دامت برکاتہم العالیہ ناظم عمومی و محاسب مدرسہ تعلیم القرآن کے سر پر تھا، اور اس باوقار اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی و کلیدی خطیب، سرزمین بہار کی عظیم علمی شخصیت، ابھرنے والے فتنوں کا سر جوڑ کر مقابلہ کرنے والے فاضل نوجوان، عالم نبیل حضرت اقدس مولانا و مفتی خالد انور صاحب پورنوی المظاہری دامت برکاتہم العالیہ جنرل سیکریٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار و استاد عربی جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ تشریف فرما تھے، جبکہ منصب نظامت کا سہرا ناچیز محمد تنظیم قاسمی ناظم تعلیمات مدرسہ تعلیم القرآن و مولانا اظہر الاسلام ہاشمی مظاہری استاذ مدرسہ تعلیم القرآن کے سر پر تھا۔
یہ خوبصورت اجلاس دو نشستوں پر مشتمل تھا۔
- پہلی نشست بعد نماز ظہر تا عصر منعقد ہوا جس میں صرف طلبہ عزیز نے اپنی علمی صلاحیتوں اور کوششوں کا ایک حسین پروگرام اور مظاہرہ پیش کیا، اور دوسری اہم اور خصوصی نشست کا آغاز بعد نماز مغرب متصلاً تا 10/بجے شب منعقد ہوا۔
جسمیں طلبہ عزیز کی نعت گوئی، حمد اور مسابقہ خطابت کے ممتاز طلبہ کی تقریر وخطابت سے اجلاس کی روح کو سر سبز و شاداب کیا گیا، بعد ازیں علاقے کے معززین، مقتدر علماء ودیگر اہم علمی شخصیات کے تاثرات سامنے آئے۔
تاثرات پیش کرنے والوں میں:
- مفتی انعام الباری قاسمی ناظم مدرسہ تنظیم المسلمین رجوکھرعیدگاہ
- ایڈوکیٹ شمیم انور گیاری
- مولانا مدثر قاسمی ڈائریکٹر الغزالی انٹرنیشنل اسکول ارریہ
- انجینئر مطلوب صاحب رہکا ٹولہ بیلوا
- غضنفر ندوی ابن سرپنچ عبدالقیوم مرزا پور،
- مفتی خالد حبیب صاحب جامعہ صدیقیہ ڈگرواہاٹ پورنیہ
- مولانا قربان صاحب پورنیہ
- مولانا زبیر صاحب ناظم مدرسہ نور الفلاح مٹیاری
- مولانا دانش صاحب قاسمی بسنت پور ارریہ
- عبدالقادر صاحب کرہرا سابق متعلم مدرسہ ھذا
- مولانا کبیر الدین صاحب فاراں المظاہری ناظم مدرسہ قادریہ مسر والا ہماچل پردیش کے نام شامل ہیں۔
تاثراتی نشست کے بعد اس اجلاس کے مہمان خصوصی عظیم علمی شخصیت حضرت مولانا مفتی خالد انور صاحب پورنوی المظاہری دامت برکاتہم العالیہ
جنرل سیکرٹری رابطہ مدارس اسلامیہ عربیہ بہار کا پر مغز اور بصیرت افروز خطاب ہوا جس میں مہمان مکرم نے اجلاس کے دوسرے عنوان یعنی تحفظ ختم نبوت پر قرآن وحدیث کی آیتوں سے مزین بہترین علمی اور مدلل گفتگو فرمایا، حضرت مولانا فردوس صاحب عظیمی دامت برکاتہم العالیہ کے صدارتی خطاب کے بعد حضرت ناظم صاحب دامت برکاتہم العالیہ کی کلمات عالیہ اور رقت آمیز دعا پر اس باوقار اجلاس کا اختتام ہوا۔
بعد دعا کے نماز عشاء اور طعام سے فارغ ہوکر لوگ اپنے اپنے گھروں کو تشریف لے گئے۔