آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات 2026: ووٹنگ جاری

نئی دہلی: آسام، کیرالہ اور مرکز کے زیر انتظام علاقے پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات 2026 کے لیے آج (9 اپریل) ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ تینوں علاقوں کی مجموعی 296 نشستوں پر ایک ہی مرحلے میں رائے دہی ہورہی ہے، جہاں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کا آغاز صبح 7 بجے ہوا اور شام تک جاری رہے گا۔ آسام کی 126، کیرالہ کی 140 اور پڈوچیری کی 30 اسمبلی نشستوں پر پولنگ ہورہی ہے۔

اس انتخابی مرحلے میں 5 کروڑ سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، جب کہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولنگ اسٹیشنز پر عملہ تعینات ہے۔

ووٹنگ کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں دیکھی گئیں، جس سے پرجوش شرکت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑھ چڑھ کر جمہوری عمل میں حصہ لیں اور اسے جمہوریت کا تہوار بنائیں۔

ان انتخابات میں آسام میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے، جبکہ کیرالہ میں ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف آمنے سامنے ہیں۔ پڈوچیری میں بھی مختلف اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی، جس کے بعد نتائج کا اعلان ہوگا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔