اچھی تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے:احمد سعید "حرف”

مدرسہ عالیہ فرقانیہ کے طلباء و طالبات نے حاصل کئے میڈل اور ٹرافی

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری): مدرسہ عالیہ فرقانیہ فتح پور کے سالانہ امتحان 2025-26 میں طلباء طالبات نے اپنے درجات میں شاندار اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرکے اپنا، اپنے والدین اور مدرسہ کا نام روشن کیا ہے۔ مدرسہ عالیہ فرقانیہ فتح پور قصبہ کا ایک قدیم مدرسہ ہے، جس میں مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہندی، انگریزی، سائنس، ریاضی، تاریخ، جغرافیہ وغیرہ مضامین بھی پڑھائے جاتے ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار دورانِ نظامت پرنسپل علی اشہد نے مدرسہ میں مارک شیٹ تقسیم تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مدرسہ ایک دن ایک مثالی مدرسہ بنے گا اور شہر کے بچوں کی تعلیم میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

مارکشیٹ و میڈل تقسیم کا ایک منظر

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مدرسہ کے صدر محمد عاقل راجہ نے کہا کہ بچوں کی معیاری تعلیم کے لیے والدین اور اساتذہ کے درمیان تبادلہ خیال ہونا چاہیے تاکہ بہتر نظام تعلیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ مہمان خصوصی ایڈوکیٹ محمد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ عالیہ فرقانیہ بچوں کو جدید دور کی تعلیم فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا، ہمیں امید ہی نہیں بلکہ اعتماد ہے کہ یہاں کے بچے اپنی تعلیم کے ذریعے بڑی بلندیاں حاصل کریں گے۔” مہمان خصوصی جمیعت علماء بارہ بنکی کے قانونی مشیر ایڈوکیٹ احمد سعید حرف، نے اپنے خطاب میں کہا، "مجھے ان ہونہار طلباء کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ مدارس کے ان طلباء کے لیے میرا پیغام ہے کہ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور ترقی کریں۔ "اچھی تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔” مدرسہ کے ہونہار طلباء کو ٹرافیاں اور میڈلز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ، والدین اور طلباء موجود تھے۔ آخر میں مدرسہ کے پرنسپل نے سب کا شکریہ ادا کیا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔