امریکی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا دعوت نامہ……​​

امریکی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا دعوت نامہ......​

وزیر اعظم نریندر مودی ۲۲؍جون کو امریکی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو خطاب کریں گی۔ 

 

وزیر اعظم نریندر مودی کو امریکی پارلیمنٹ (کانگریس) کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت ملی ہے۔ دعوت نامے کے مطابق 22 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔  جس پر وزیر اعظم نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔

اظہار تشکر:     اس دعوت نامہ کو لے کر وزیر اعظم نریندر  مودی نے منگل (6 جون) کوٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  "میں ایوان کے اسپیکر کیون میک کارتھی، سینیٹ کے ریپبلکن لیڈر میک کونل، سینیٹ کے اکثریتی لیڈر چک شومر اور ایوان کے ڈیموکریٹک لیڈر حکیم جیفریز کا گرمجوشی سے دعوت دینے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ "میں اسے (دعوت نامہ) قبول کرنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں اور ایک بار پھر کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا منتظر ہوں۔ ہمیں امریکہ کے ساتھ اپنی جامع عالمی  شراکت داری پر فخر ہے، جو مشترکہ جمہوری اقدار، عوام سے عوام کے مضبوط روابط، اور عالمی امن اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل عزم کی بنیاد پر استوار ہے۔

امریکی ہاؤس سپیکرنے کہا: امریکی ہاؤس سپیکر کےون میکرتی نے 2 جون کو پی ایم مودی کے لیے ایک پیغام میں لکھا کہ  ’’بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو 22 جون کو ہونے والی کانگریس کی جوائنٹ میٹنگ کے لیے دعوت دینا میرے لیے قابل احترام  ہے۔ یہ امریکہ اور بھارت کے درمیان دوستی کا جشن منانے اور دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز پر باہمی بات چیت کا موقع ہوگا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔