Slide
Slide
Slide

نارتھ ایسٹ کے تین ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کا اعلان​

نارتھ ایسٹ کے تین ریاستوں میں اسمبلی الیکشن کا اعلان

انتخابات دو مرحلوں میں ۔ رائے شماری ۲ مارچ کو

الیکشن کمیشن کی طرف سے نارتھ ایسٹ کے  تین ریاستوں تریپورہ، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں انتخابی مراحل کا آج اعلان کردیا  گیا ہے۔ واضح ہو کہ گذشتہ  انتخابات کی تاریخوں کا اعلان بھی  آج ہی کے دن یعنی 18 جنوری کو کیا گیا تھا

الیکشن کمیشن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ریاستوں میں  دو مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو جبکہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو  ووٹ ڈالے جائیں  گے۔ تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اعلان کے ساتھ ہی تینوں ریاستوں میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہو گیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ ناگالینڈ میں قانون ساز اسمبلی کی مدت 12 مارچ کو ختم ہورہی ہے جبکہ میگھالیہ کی 15 مارچ اور تریپورہ اسمبلی کی مدت کار 22 مارچ کو ختم ہو ہوگی۔واضح رہے کہ تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ جبکہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں بی جے پی مخلوط حکومت چلا رہی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ تریپورہ کا انتخابی نوٹیفکیشن 21 جنوری کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ کاغذات نامزدگی 2 فروری تک واپس لیے جا سکتے ہیں۔

ایسے ہی میگھالیہ اور ناگالینڈ کے بارے میں بتایاکہ 31 جنوری کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔ دونوں ریاستوں میں نامزدگی کی آخری تاریخ 7 فروری ہے۔ واضح رہے کہ میگھالیہ اور ناگالینڈ میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 10 فروری ہے۔

الیکشن کمیشن نے تینوں ریاستوں میں دو مرحلوں میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تریپورہ میں 16 فروری کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسری جانب میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ تینوں ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: