ناری شکتی وندن ایکٹ بہنوں کیلئے راکھی کا تحفہ
ناری شکتی وندن ایکٹ بہنوں کیلئے راکھی کا تحفہ، خوابوں کی تکمیل کی گارنٹی: وزیراعظم مودی
اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوران منگل کی شام احمد آباد پہنچے۔ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کرنے کے لئے گجرات کے وزیراعلی بھوپیندر پٹیل سمیت کئی بڑے لیڈران موجود تھے۔ یہاں ہوائی اڈے کے قریب وزیراعظم مودی ناری شکتی وندن-ابھینندن پروگرام میں شریک ہوئے ۔ وزیر اعظم مودی نے روڈ شو بھی کیا۔ وہ کھلی جیپ میں پروگرام کی جگہ تک پہنچے۔ یہاں ایک بڑا ہجوم جمع تھا۔ وزیراعظم مودی نے بھی ہاتھ ہلا کر لوگوں کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ناری شکتی وندن ایکٹ میری بہنوں کے خوابوں کی تکمیل کی ضمانت ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ جس بیٹے اور بھائی کو آپ نے اعتماد کے ساتھ دہلی بھیجا ؛ اس کو بڑھانے کا ایک اور کام آپ کے بھائی نے کیا ہے ناری شکتی وندن ایکٹ یعنی خواتین کو نمائندگی ملے اور بڑھے ، یہ مودی کی گارنٹی اور خواب اسی سرزمین سے دیکھا تھا۔ یہ ایکٹ آپ سبھی ماؤں اور بہنوں کے لئے راکھی کا تحفہ ہے۔ ناری شکتی وندن ایکٹ آپ کے خوابوں اور حقوق کی تکمیل کی ضمانت ہے۔ آپ کی طاقت کا اعزاز ہے ناری شکتی وندن ایکٹ، ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت ناری شکتی وندن ایکٹ