کیا سنبھل کے واقعے سے ملت سنبھلے گی ؟

جب بھی قوم مصیبت میں ہو، اس کے رہنماؤں اور بزرگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ موقع پر پہنچیں، ان کی حمایت کریں اور ان کے حوصلے کو بلند کریں، تاکہ قوم کا اعتماد قائم رہے۔ سننے میں آرہا ہے کہ یوگی کی پولس نے دو مسلم نوعمر لڑکوں کو گولی مار دی اور وہ شہید ہو گئے۔ ابھی تک ملی قائدین کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ابھی تک کوئی پرسان دینے پہنچا ہے۔

کیا سنبھل کے واقعے سے ملت سنبھلے گی ؟ Read More »

سماجی مساوات کی ہندو تحریک

اس وقت وطنِ عزیز کا ایک معروف شرک آئی کون جارحانہ دھارمک یاترا پر ہے، اس یاترا کے دو مرکزی ہدف نمایاں کیے گئے ہیں، مبینہ ہندو راشٹر کی مانگ کے ساتھ ذات پات کا خاتمہ دوسرا علانیہ مدعا ہے، معلوم ہے کہ ہندو سماج کی تشکیل اونچ نیچ پر قائم اور منحصر ہے، اس کے بغیر ہندو معاشرے کے روایتی خدوخال متصور نہیں، تو یہ تحریک بھی مساوات کے پس پردہ مسلم دشمنی کی دعوت ہے؛ لیکن بہ ہر حال وہ اسلام دشمنی میں اپنے اساسی تصور، مذہبی کتابوں کی واضح ہدایت، صدیوں پرانی روایت، علاقائی شناخت، قومی وراثت اور دھارمک سنسکرتی یعنی اونچ نیچ پر نظر ثانی کے لیے متحد ہو رہے ہیں۔

سماجی مساوات کی ہندو تحریک Read More »

احمدپٹیل : کچھ یادیں کچھ باتیں

کانگریس کے سینئر لیڈر احمدپٹیل نے گزشتہ25 نومبر 2020 کو جب کوروناجیسی موذی وباکی زد میں آکر  جان ہاری تو پارٹی میں زلزلہ سا محسوس ہوا۔ یوں لگا کہ کوئی تناور درخت گرگیا ہو۔ احمد پٹیل اس وقت کانگریس کے خزانچی تھے اوران کا کمرہ کانگریس ہیڈ کوارٹر میں پارٹی صدر کی برابر میں تھا۔ اس سے قبل وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر رہ چکے تھے ۔ کانگریس میں ان کی جو حیثیت اوردبدبہ تھا‘ اسے لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ وہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت کے کان، ناک اور زبان سبھی کچھ تھے تو بے جا نہیں ہوگا۔

احمدپٹیل : کچھ یادیں کچھ باتیں Read More »

ستم یہ ہے کہ انساں نوع انساں کا شکاری ہے !

آج کی مجلس میں اس ملک کی سالمیت کے لیے اور امن و شانتی کے لیے اور لوگوں کو مانوتا اور انسانیت بتانے کے لیے ہم مفکر اسلام حضرت علی میاں ندوی رح کے دل کی آواز اور درد کو ان کی تقریروں سے پیش کریں گے اور ہم اپنے قارئین سے یہ درخواست کریں گے،کہ اس کا ہندی ترجمہ اور انواد کرکے سماج کے مہذب طبقہ اور انسانیت نواز و امن پسند لوگوں تک بھیجیں اور انہیں بتائیں کہ ملک و قوم کی فکر کریں ورنہ کشتی ڈوبے گی تو کشتی کے ہم سارے مسافر غرق ہو جائیں گے ،ہلاک اور برباد ہو جائیں گے۔

ستم یہ ہے کہ انساں نوع انساں کا شکاری ہے ! Read More »

خطیب الہند کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 29ویں اجلاس منعقدہ بنگلور میں خطیب الہند حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب کو بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جس پر ملک و ملت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہل علم اور مولانا کے چاہنے والے اس کو حق بحق دار رسید کا مصداق گردان رہے ہیں۔

خطیب الہند کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔