خطیب الہند کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
خطیب الہند مولانا عبید اللہ خان اعظمی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد
__________________
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے 29ویں اجلاس منعقدہ بنگلور میں خطیب الہند حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب کو بورڈ کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ جس پر ملک و ملت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہل علم اور مولانا کے چاہنے والے اس کو حق بحق دار رسید کا مصداق گردان رہے ہیں۔
مشہور قلم کار و لکچرر مولانا شہباز عالم چشتی نے مولانا عبید اللہ خان اعظمی کو صدر بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ یہ انتخاب یقیناً مولانا کی ملی خدمات، بصیرت اور قیادت کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔
مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب ہمیشہ سے اپنی گہری بصیرت، سیاسی ژرف نگاہی اور ملت کے لیے فکر و محبت کی بنیاد پر ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ان کی رہنمائی میں بورڈ نے ہمیشہ بہترین فیصلے کیے اور ملت کے اہم مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کیا۔ نائب صدر کے عہدے پر ان کا انتخاب بورڈ کے لیے بھی ایک قیمتی اثاثہ ہے۔
مولانا شہباز عالم چشتی نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ یقینی طور پر ملت اسلامیہ کی ترقی، اتحاد اور مسائل کے حل میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ان کا یہ منصب ذمہ داریوں سے بھرپور ہے، اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی گہری بصیرت اور قائدانہ عزم کے ساتھ اس منصب کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت حضرت مولانا عبید اللہ خان اعظمی صاحب کو دین و ملت کی مزید خدمت کے لیے استقامت اور کامیابی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ان کے علم، حکمت اور قیادت کے ذریعے ملت کے مسائل کو حل کرنے میں آسانیاں پیدا کرے اور ان کی خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔
یہ وقت ہمارے لیے بھی خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ مولانا کی قیادت میں ہمیں امید ہے کہ بورڈ اپنی پالیسیوں میں مزید مضبوطی لائے گا اور امت مسلمہ کے اتحاد، انصاف اور ترقی کے لیے نئے راستے ہموار کرے گا۔