سحری جگانے والے: رسول اللہ کی حیات مبارکہ میں بھی آتے تھے۔

تاریخ کے اوراق کی گرد کو اگر جھاڑ کر دیکھا جائے تو علم ہوتا ہے کہ ایک صحابی ” سیدنا بلال بن رباہ ” رض وہ پہلے شخص تھے جو روزوں کی فرضیت کے بعد مدینہ کی گلیوں میں سحری کے وقت آوازیں لگا لگا روحانیت کا سماں باندھ دیتے تھے اور لوگوں کو سحری کے لیے جگایا کرتے تھے۔

سحری جگانے والے: رسول اللہ کی حیات مبارکہ میں بھی آتے تھے۔ Read More »

راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں نااہل قرار دینے کے تمام طریقے آزمائے۔ وہ جو بھی سچ بول رہے ہیں اسے اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے لیکن ہم سچ بولتے رہیں گے۔ ہم جے پی سی کا مطالبہ کرتے رہیں گے، ضرورت پڑی تو جمہوریت کو بچانے کے لیے جیل جائیں گے۔

راہل گاندھی کی رکنیت منسوخ Read More »

رمضان المبارک کی ایک اہم عبادت

دعا عظیم عبادت ہے، رسول اللہ ﷺ نے اسے ایک حدیث میں عبادت کا مغز وجوہر قرار دیا ہے(ترمذی: ۳۳۷۱)، اللہ تعالی نے اس کا حکم دیا ہے، اور قرآن مجید ہی کی ایک  اورآیت(غافر:۶۰) سے عام طور پر مفسرین نے یہ سمجھا ہے کہ جو لوگ اللہ کے حضور دعائیں نہیں مانگتے اللہ ان سے شدید ناراض ہوتا ہے، اور اپنے حضور ہاتھ نہ پھیلانے کو بندوں کے تکبر اور اللہ سے ان کے اعراض پرمحمول کرتا ہے

رمضان المبارک کی ایک اہم عبادت Read More »

یہ بے سمت ہوتے جلسے

ماضی قریب کی ہماری دینی تاریخ میں مدارس کے سالانہ جلسوں کا ایک اصلاحی کردار رہا ہے. جن لوگوں کو ہندوستانی مسلمانوں کی دینی صورت حال سے دلچسپی رہی ہے وہ جانتے ہیں کہ مدارس کے ان جلسوں نے لوگوں عام لوگوں تک دین کا پیغام پنہچانے میں ایک کردار ادا کیا ہے، بالخصوص دینی تعلیم کی طرف متوجہ کرنے اور  بدعات وخرافات کے خاتمہ میں ان جلسوں سے بڑا کام لیا گیا ہے. ان سالانہ عوامی جلسوں میں علاقہ یا ملک کے ممتاز علما وواعظین آتے اور بیانات کرتے، عوام شرکا کی ایک تعداد ان کو سنتی، ایک اصلاحی پیغام لے کر گھر جاتی، اور اس کی زندگیوں میں یا کم از کم اس کے طرز غور وفکر میں ایک تبدیلی پیدا ہوتی۔

یہ بے سمت ہوتے جلسے Read More »

آمد رمضان کی تمنا

اوریہ بات روزروشن کی طرح عیاں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کرنہ کوئی عابدپیداہوااورنہ ہی کوئی متقی،آپ ہمہ وقت تسبیح ومناجات میں مشغول رہتے ،آپ کی زندگی کی کوئی بھی ساعت عبادت سے خالی نہ ہوتی تھی، مگرنیکی کی حرص وطمع اوررمضان کی سعادتوںکوپانے کی طلب رمضان کے آنے سے قبل ہی انگڑائیاں لینے لگتی تھیںجس سے ماہ صیام کی فضیلتوںکااندازہ لگایاجا سکتا ہے۔

آمد رمضان کی تمنا Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔