قربانی سے پہلے مخلصانہ اپیل

جوں جوں قربانی کاوقت قریب آرہاہے میرے دل کی دھڑکنیں تیزترہورہی ہیں،تیزتراس لئے ہورہی ہیں کہ مسلمان قربانی تو شان کے ساتھ کرتے اورمناتے ہیں لیکن اس شان کے چکرمیں اسلام کی’’ آن‘‘ اوراسلامی تعلیمات کی ’’جان‘‘ نکال کررکھ دیتے ہیں۔میں سب کی بات نہیں کررہاہوں ،بہت سے سنجیدہ حضرات ایسے بھی ہیں جوقربانی اس کے تمام ترتقاضوں کے ساتھ کرتے ہیں۔

قربانی سے پہلے مخلصانہ اپیل Read More »

ملی تنظیموں کے دائرہ کار کی تخصیص

عید الفطر کا چاند 🌙 اس کا جلوہ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔ اس کی اطلاع پانے کے لیے جو بیتابی ہوتی ہے اس کی مثیل نہیں!۔اس وقت لوگوں کو مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کی ضرورت کا شدت سے احساس ہوتا ہے۔ لیکن تمام تر دعووں کے باوجود آج تک حقیقی معنوں میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی وجود میں نہیں آئی ہے ۔ عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے بعد نو دن کا وقفہ ہوتا ہے اس لئے لوگوں میں اتنا جوش خروش نہیں ہوتا ہے۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ آج نہیں تو کل ” مطلع صاف ” ہو جائے گا پھر بھی ایک ہفتہ کی مہلت ہوگی ۔

ملی تنظیموں کے دائرہ کار کی تخصیص Read More »

what's app use

واٹس ایپ استعمال کرنے کے چند آداب

واٹس ایپ وسیع پیمانے پر عام ہو چکا ہے، شاید ہی کوئی چھوٹا یا بڑا موبائل اس سے خالی رہا ہوگا۔ یہ ایپ، پیغامات، تصاویر اور لطائف کے تبادلہ کا اولین ذریعہ بن چکی ہے۔ اس کے پھیلاؤ سے بعض فائدے بھی حاصل ہوئے،

واٹس ایپ استعمال کرنے کے چند آداب Read More »

اقبال کا شاہین اور ملت کی قیادت​

تصور مدینہ سے مراد ایک فلاحی ریاست ہے ۔انسانوں کی فلاح لوگوں کے درمیان عدل وانصاف اور امن کی فضا قائم کئے بغیر ممکن نہیں اور عدل ایک طاقتور صالح جماعت اور ریاست کے بغیر محض شیخ چلی کے خواب جیسا ہے کیوں کہ اللہ نے ابلیس کے نام سے شر کو آدم کی تخلیق سے پہلے ہی پیدا کر دیا تھا اور وہ کبھی نہیں چاہتا کہ زمین پر امن قائم ہو ۔

اقبال کا شاہین اور ملت کی قیادت​ Read More »

ملی قیادت اور احتساب

جدھر دیکھو قیادت ہی قیادت ہے۔ مگر افسوس قیادت میں جمود طاری ہے۔ احتساب نام کی کوئی چیز قائدین کو پسند نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے ملی قائدین احتساب کے نام پر گھبراتے ہیں بلکہ قائدین سے زیادہ ان کے اندھے معتقدین احتساب کے نام پر واویلا مچاتے ہیں۔ ایسے میں ’’ ملی قیادت اور احتساب‘‘ نامی یہ مضمون چشم کشا ہے۔

ملی قیادت اور احتساب Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔