مسلم پرسنل لاءبورڈکے لیے انتخاب صدارت اورتبرکاً کشتیء نوح کی زیارت

بورڈ کی صدارت کے لیے ایسی ہستی کی ضرورت ہے جوجذبۂ حق گوئی اوروصف جرأت وہمت سے متصف ہو، قوانینِ اسلامی و ملکی پر گہری نظر رکھنے کے ساتھ ہی بورڈ کے مزاج سے مکمل واقف بھی ہو۔ جس کے سارے ورکس اکیڈمک بیسڈ ہوں،نیز ای ڈی نام کے کسی دست پراسرارکاسایہ وخوف اس پرنہ مسلط ہو

مسلم پرسنل لاءبورڈکے لیے انتخاب صدارت اورتبرکاً کشتیء نوح کی زیارت Read More »

وطن اقامت کی زبان اور تہذیب اپنائیں

کیرلا میں مقیم اردو زبان بولنے والی آبادی اگر ملیالم لکھنا پڑھنا نہیں سیکھتی ، تمل ناڈو میں غیر تمل آبادی تمل نہیں سیکھتی ، کرناٹک میں باہر سے جاکر بسنے والے کنڑ نہیں سیکھتے اور بہار اور اتر پردیش سے ہجرت کر کے مغربی بنگال میں بسنے والے بنگلہ بولنا ، لکھنا اور پڑھنا نہ سیکھیں تو واقعی شرم کی بات ہے۔

وطن اقامت کی زبان اور تہذیب اپنائیں Read More »

شادی کا فلسفہ اور مقصد ​

نکاح شریعت اسلامی کی نظر میں عبادت بھی ہے اور ایک معاہدہ اور پیکٹ بھی، لیکن بدقسمتی سے اکثر لوگ نکاح کو عبادت نہیں سمجھتے، اس کو محض ایک معاہدہ ،رسم اور پیکٹ سمجھتے ہیں ،جبکہ نکاح عقد اور معاہدہ کے ساتھ ایک اہم عبادت بھی ہے ،نکاح کی مجلس میں شرکت کرنے والا ،عقد کرانے والا ،گواہ بننے والا ،ایجاب و قبول کرانے والا ،اور اس مسنون اور مبارک مجلس میں شرکت کرنے والے کا مقام نفلی عبادت کرنے والے سے بڑھ کر ہے ۔

شادی کا فلسفہ اور مقصد ​ Read More »

نئے طرز کی گداگری!

آج کل سماج میں گداگروں (بھکاریوں) کی ایک نئی قسم وجود میں آگئی ہے۔یہ لوگ سُوٹِڈ بوٹِڈ ہوتے ہیں _ ان کے پاس پیسے کی کمی نہیں ہوتی اور یہ فاقہ میں مبتلا نہیں ہوتے ، لیکن ذہنی دیوالیہ پن کا شکار ہوتے ہیں _ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے فضل سے بہت کچھ دے رکھا ہوتا ہے ، لیکن یہ سماج کی ظالمانہ رسوم کے غلام بن کر اپنے جیسے دوسرے انسانوں سے بھیک مانگتے ہیں _ ان کے بھیک مانگنے کے انداز بھی نرالے ہیں _ کچھ لوگ خاموش رہ کر آس لگائے رہتے ہیں

نئے طرز کی گداگری! Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔