Saile rawan

محرم الحرام:اسلامی ہجری سال کا پہلا مہینہ

1444ھ گذرگیا اور ہم 1445ھ میں داخل ہوگیے، یعنی نئے سال کا سورج ہماری زندگی کے مہہ وسال سے ایک سال اور کم ہوگیا ہے ، ہم موت سے اور قریب ہو گیے ، انسان بھی کتنا نادان ہے وہ بڑھتی عمر کا جشن مناتا ہے، مبارک بادپیش کرتا ہے ، قبول کرتا ہے اور بھول جاتا ہے کہ ہماری عمر جس قدر بڑھتی ہے ، موت اور قبر کی منزل قریب ہوتی رہتی ہے اور بالآخر وقت موعود آجاتا ہے اور آدمی قبر کی آغوش میں جا سوتا ہے۔

محرم الحرام:اسلامی ہجری سال کا پہلا مہینہ Read More »

saile rawan

بدلتے حالات، ہمارا رویہ اور بچوں کا لٹریچر: ہمیں کیا کرنا چاہئے؟

اکیسویں صدی نے ملک، دنیا اور معاشرے کو بہت تیزی سے بدل دیا ہے۔ رہن سہن، کھانا پینا، نیز زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں چھوڑا جس میں منفی یا مثبت انقلاب برپا نہ ہوگیا ہو۔ آج کا بچہ آپ کے اور ہمارے دور اطفال اور اس بچپن سے بالکل مختلف ہےجو ہماری یادوں اور لا شعور میں بسا ہوا ہے۔بلاشبہ وقت ہمیشہ بدلتا رہا ہے اور بدلنا بھی چاہیے

بدلتے حالات، ہمارا رویہ اور بچوں کا لٹریچر: ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ Read More »

Hijrat Ka paigham

محرم الحرام کا پیغام اور ہمارا طرزِ عمل

محرم الحرام کا سورج ایک بار پھر اپنی روپہلی کرنوں کے ساتھ کائناتِ ارضی پر طلوع ہوچکا ہے،زمانہ اتنا تیزگام ہوچکا ہے کہ بدلتے روز و شب کی آہٹ کے ساتھ ہی سال پورا ہوجاتا ہے،سال یوں گزر جاتا ہے جیسے چٹکی بجائی اور سال تمام،اِن گزرتے ماہ و سال میں اگر کچھ بدلاؤ نہیں ہوتا تو ہماری زندگی میں نہیں ہوتا،پچھلے سال ہم جس حالتِ انحطاط میں تھے اُس میں سرِ مو بھی کمی نہیں آتی،ہاں اس میں بیشی ضرور ہو جاتی ہے۔

محرم الحرام کا پیغام اور ہمارا طرزِ عمل Read More »

ہجرت کا پیام انقلاب

محرم الحرام کی آمد ہے، نئے اسلامی سال کا آغاز ہے، جس کو ہجری سال بھی کہا جاتا ہے، نئے ہجری سال کے آغاز پر اگر ایک مسلمان کا ذہن تاریخ کے دریچوں سے ماضی میں جھانکنے لگے تو تعجب کیسا؟ ہجرت اسلامی تاریخ کا نقطۂ انقلاب ہے، ہجرت سے دعوت اسلامی کی تحریک کے تناور درخت میں تبدیل ہونے کا آغاز ہوتا ہے،

ہجرت کا پیام انقلاب Read More »

Dr. Tariqu Aiyobi

ایمان و عزیمت ہجرت کا پیغام

محرم الحرام کا آغاز ہے، نئے ہجری سال کی ابتدا ہے، تاریخ کا ایک باب لکھا جا چکا جبکہ ایک نئے باب کا اضافہ ہونے والا ہے، در اصل تاریخ میں ہجری سن کا آغاز سرو ر کائنات جناب محمدمصطفی ﷺ (فداہ روحی) کی ہجرت سے شروع ہوتا ہے، ہجرت نبوی ایک حقیقت تھی، ایک انقلاب کا نقطۂ آغاز تھا، ایک نئے عہد کی ابتدا تھی، حکم خداوندی کی تعمیل تھی،شرعی ہجرت تھی، اس ہجرت کے بعد دنیا ایک نئی تاریخ سے آشنا ہوئی، ایک نئی صبح کا دیدار کیا

ایمان و عزیمت ہجرت کا پیغام Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔