اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل
اب کہاں ڈھونڈھنے جاؤ گے ہمارے قاتل

بھارت کے اس تکثیری سماج کو کبھی دنیا کے لیئے ایک نمونے کے طور پر پیش کیا جاتا تھا یہاں کی جمہوریت قانون اور دستور کی دنیا مثالیں پیش کرتی تھی لیکن اب وہ ملک کے کسی بھی حصہ میں نظر نہیں آرہی ہے اگر کسی کو نظر آبھی رہی ہے تو صرف اوراق کے دامن پر جو قوانین جو باتیں پڑھنے لکھنے تک اچھی لگتی ہیں اتنی ہی خوب صورت عملی میدان میں بھی نظر آنی چاہیئے ورنہ خواب تو سجانے سے دور ہوجائیں گے بلکہ جو پایا وہ بھی کھوتے رہیں گے اس وطن عزیز کو ہمارے آبا و اجداد نے جس خون جگر سے سینچا ہے وہ کوئی معمولی قربانیاں نہیں تھی لیکن آج کے اس نئے بھارت میں ان قربانیوں کا صلہ ظلم، عدم رواداری،مذہبی تفریق کی شکل میں ملک کے گوشے گوشے میں دستیاب ہے

شکر گزاری کا فلسفہ
شکر گزاری کا فلسفہ

آج کل ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ معمولی پریشانیوں یا مسائل پر فوراً ناشکری کرنے لگتے ہیں اور اللہ کی عطا کردہ بڑی نعمتوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں۔ مثلاً کسی کو ذرا سا مالی نقصان ہو جائے تو وہ اللہ کے رزق کو بھول کر شکایت کرنے لگتا ہے، حالانکہ اس کے پاس صحت، گھر اور خاندان جیسی بےشمار نعمتیں موجود ہیں۔ اسی طرح، اگر موسم کسی کے حق میں نہ ہو، جیسے گرمی یا سردی کی شدت، تو لوگ فوراً شکایت کرنے لگتے ہیں، یہ بھول کر کہ اللہ نے ہمیں لباس، رہائش، اور زندگی کی دیگر سہولتوں سے نوازا ہے۔

تنہا سفر کی ممانعت
تنہا سفر کی ممانعت

حالات بدل چکے ہیں، نقل و حمل کے ذرائع ترقی پذیر بلکہ ترقی یافتہ ہو چکے ہیں، انسان کئی کئی دنوں کا سفر اب گھنٹوں میں کر لیتا ہے اور گھنٹوں کا سفر منٹوں میں کر رہا ہے ، سہولتوں کی فراوانی چاروں طرف نظر اتی ہے لیکن اس کے باوجود قول نبی برحق ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد بجا ہے اپ کی دوراندیشانہ گفتگو اور اپ کی زبان فیض ترجمان سے نکلے ہوئے الفاظ و کلمات خدائے رحمان و رحیم کی منشا و مراد کے مطابق ہوتے ہیں چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے

تازہ ترین پوسٹ

تعارف و تبصرہ

"خانوادۂ ہدیٰ کے لعل و گہر” :تعارف و تأثر

زیر نظر کتاب " خانوادۂ ہدیٰ کے لعل و گہر" مولانا مظاہر حسین عماد عاقب قاسمی استاد جامعہ اسلامیہ شانتا...
Read More
شخصیات

جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی بنیاد میں اعلی حضرت اشرفی میاں کا حصہ

یہ ادارہ ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے مشہور ضلع اعظم گڑھ کے اندر قصبہ مبارک پور میں واقع ہے۔...
Read More
تاریخ و سیر

شاہی جامع مسجد سنبھل: ایک تاریخی جائزہ

تاریخ ماضی کے واقعات کا آئینہ ہوتی ہے ، ہندوستان میں مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے مابین باہمی رواداری اور...
Read More
تجزیہ و تنقید

گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ اور سپریم کورٹ کا ردعمل

جامع مسجد سنبھل تنازع گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ اور سپریم کورٹ کا ردعمل ✍ سید سرفراز احمد ________________ اصل...
Read More
تجزیہ و تنقید

احسان فراموشی نہ کریں: بیرسٹر اسد الدین اویسی کی خدمات کا اعتراف ضروری ہے

حال ہی میں بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کی مالیگاؤں میں کی گئی تقریر کے بعد کچھ حلقوں میں ایک...
Read More
عبدالعلیم فاروقی

مولانا عبد العلیم فاروقی ؒ

✍️مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی

نائب ناظم امارت شرعیہ پھلواری شریف، پٹنہ

____________________

صاحب طرز خطیب ، بالغ نظر عالم دین ، امام اہل سنت مولانا عبد الشکور فاروقیؒ کی فکری وراثت کے امین ، بہترین مفسر، شارح حدیث، دار المبلغین لکھنؤ کے روح رواں ، جمعیت علماء ہند کے سابق ناظم عمومی، موجودہ نائب صدر، دار العلوم دیو بند وندوۃ العلماء کی مجلس شوریٰ کے رکن، صدر مجلس تحفظ ناموس صحابہ ، دینی تعلیمی ٹرسٹ لکھنؤ کے چیرمین، امیرشریعت اترپردیش مولانا عبد العلیم فاروقی نے 24؍ اپریل 2024ء مطابق 14؍ شوال 1445ھ بروز بدھ بعد نماز فجربوقت چھ بجے لکھنؤ میں اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی، کئی ماہ قبل ان کے پِتّہ کا آپریشن ہوا تھا، اس کے بعد ان کی صحت سنبھل نہیں سکی اور وہ مستقل طور پر صاحب فراش ہو گیے، بعد میں معلوم ہوا کہ کینسر ہے، علاج ومعالجہ میں کمی نہیں کی گئی ، لیکن وقت موعود علاج ومعالجہ سے ٹلتا نہیں ہے سو وہ ٹل نہ سکا، جنازہ کی نماز ندوۃ العلماء میں ان کے صاحب زادہ مولانا عبد الباری فاروقی نے اسی دن بعد نماز عصر پڑھائی اور عیش باغ قبرستان لکھنؤ میں تدفین عمل میں آئی، پس ماندگان میں اہلیہ تین بیٹے اور ایک بیٹی کو چھوڑا۔
مولانا عبد العلیم فاروقی بن مولانا عبد السلام فاروقی (م1973) بن امام اہل سنت مولانا عبد الشکور فاروقی لکھنوی کی ولادت 1948ء میں لکھنؤ ہی میں ہوئی ، ابتدائی تعلیم اپنے والد اور دادا جان کی زیر نگرانی مدرسہ فرقانیہ لکھنؤ میں پائی ، ایک نا بینا استاذ کی نگرانی میں حفظ قرآن مکمل کیا، عربی فارسی کی ابتدائی کتابیں اپنے والد اور دادا سے پڑھیں، چودہ سال کی عمر میں پہلی بار تراویح میں قرآن سنایا،عربی تعلیم کے لیے جامعہ حسینیہ محمدی لکھیم پور میں داخل ہوئے اور عربی سوم تک یہاں تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1966ء میں مدرسہ مظاہر علوم سہارنپور تشریف لے گیے اور وہاں اس زمانہ کی نابغۂ روزگار شخصیات سے کسب فیض کیا، 1968ء تک یہیں قیام رہا اور شرح جامی سے مشکوٰۃ تک کی تعلیم یہاں پائی، اس کے بعد ازہر ہند دار العلوم دیو بند چلے آئے 1969ء میں یہیں سے حضرت مولانا فخر الدین احمد صاحب ؒ سے بخاری شریف پڑھ کر سند فراغ پائی ،1970ء میں دار المبلغین لکھنؤ میں تدریس کا آغاز 1973 میں والد کے انتقال کے بعد دار المبلغین کے ذمہ دار کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا، تزکیہ نفس کے لیے حضرت مولانامحمد طلحہ صاحب، صاحب زادہ وجانشیں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا ؒ کی طرف رجوع کیا اور سلسلۂ چشتیہ میں بیعت سے سر فراز ہوئے اور خلافت  پائی۔
عملی زندگی کا آغاز دفاع صحابہ اور حقانیت اسلام کی ترویج وشاعت سے کیا اور دار المبلغین لکھنؤ کو اس کام کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کیا 1998ء میں دار العلوم دیو بند کی مجلس شوری کے رکن بنائے گیے اور تا حیات اس سے جڑے رہے ،2018ء میں آپ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے بھی رکن شوریٰ منتخب ہوئے، جمعیت علماء ہند جب تقسیم نہیں ہوئی تھی 1955ء اس وقت اس کے ناظم عمومی منتخب ہوئے اور سات سال تک اس عہدہ کو وقار بخشا، تقسیم کے بعد ان کا تعلق جمعیت علماء ہند کے مولانا ارشد مدنی گروپ سے رہا اور تیرہ سال تک اسی منصب پر وہاں بھی فائز رہے ، بعد میں وہ جمعیت علماء کے اس گروپ کے نائب صدر منتخب ہوئے اور تا حیات اس عہدہ پر رہ کر اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہے ، مولانا انتہائی متواضع ، منکسر المزاج اور انسانی قدروں کے بڑے پاسباں تھے، اللہ رب العزت نے اکابر کی محبوبیت اور عوام الناس کی مقبولیت انہیں عطا کی تھی، احقاق حق اور ابطال باطل ان کی زندگی کا نصب العین تھا، انہوں نے حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموس کی حفاظت کو اپنا شیوہ بنا رکھا تھا، پچاس سال سے زائد تک وہ فرقۂ باطلہ کے لیے شمشیر برہنہ بنے رہے ، لکھنؤ کے اہل سنت والجماعت (مقابل اہل تشع) ان مسائل میں خصوصیت سے ان کو اپنا مقتدیٰ اور پیشوا سمجھتے تھے۔
مولانا بہترین مقرر، مناظر، حاضر جواب اور بہترین نثر نگار تھے، اللہ رب العزت نے تصنیف وتالیف کا صاف، ستھرا اور محققانہ ذوق عطا فرمایا تھا، ان کی تصنیفات میں امیر معاویہ اور معاندین کے اعتراضات آئینۂ مرزا ، مذہب شیعہ کا علمی محاسبہ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
مولانا کا حلیہ او روضع قطع بھی انتہائی پر کشش تھا، چوڑی پیشانی ، پر نور بڑی بڑی آنکھیں، خوبصورت نورانی چہرہ ، لکھنوی نستعلیقی انداز، خوبصورت دیدہ زیب سفید کپڑے اور شیروانی میں ملبوس مولانا کی شخصیت کو اس قدر جاذب نظر بناتی تھی کہ دیکھنے والا دیکھتا رہ جاتا۔
مولانا نے اپنی پوری زندگی جرأت اظہار اورداعیانہ کردار کے ساتھ گذاری، وہ اپنے حلقہ کے علماء میں غیر متنازع شخصیت کے طور پر جانے پہچانے جاتے تھے، میری ملاقات مولانا سے بہت زیادہ نہیں تھی، جمعیت علماء کے بعض پروگرام ، سمینار وغیرہ میں ملاقات ہوجاتی تھی ، اور کہنا چاہیے کہ معاملہ دید وشنید سے آگے نہیں بڑھا، دید ان کے حصے میں آتی تھی اور شنید میرے حصہ میں، کبھی مصافحہ اور معانقہ کی نوبت بھی آجاتی تھی ، میں ان کی متنوع خدمات کی وجہ سے ان کا قدر داں رہا، وہ امارت شرعیہ کے اکابرین خصوصا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ؒ کے بڑے قدر داں تھے اور ملت کے اتحاد کے لیے ان کی کوشش کو بنظر استحسان دیکھتے تھے، مولانا کے دنیا سے چلے جانے کے بعد جو خلا پیدا ہوا ہے اس کی بھرپائی مستقبل قریب میں تو نظر نہیں آتی، البتہ اللہ ہر چیز پرقادر ہے، ہمیں یقین ہے کہ ہندوستان کے موجودہ حالت میں اللہ رب العزت کسی کو ان کاموں پر ضرور مامور کرے گا، جسے مولانا نے اپنی زندگی کا نصب العین اور شیوہ بنا رکھا ، ’’مردے از غیب بروں آمد کارے کند‘‘
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مولانا مرحوم کی مغفرت فرمائے ، ان کے سیات سے در گذر فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: