فلم ’’ دی کیرالہ سٹوری‘‘ معاملہ:

فلم ’’ دی کیرالہ سٹوری‘‘ معاملہ:

جمعیۃ علماء ہند کو کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ

آج کل ’’ دی کیرالہ اسٹوری‘‘ نامی فلم موضوع بحث ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر وغیرہ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک حقیقی کہانی ہے جب کہ عام آدمی اور فلم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے۔ اس فلم کی تشہیر بھی زوروشور سی کی جارہی ہے۔ اس کے خلاف کئی مذہبی و غیر مذہبی تنظیم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے۔ جس میں ایک اہم نام جمعیۃ علما ہند کا بھی ہے۔

 اطلاعات کے مطابق مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی ‘دی کیرالہ اسٹوری’ نامی فلم کی ریلیز پر فوری پابندی کا مطالبہ کرنے والی جمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل سپریم کورٹ نے عرضی گذار جمعیۃ علماء ہند کو مشورہ دیا کہ وہ کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

 جمعیۃ علمائے ہند کی جاری کردہ ریلیز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا کہ کیوں کہ کیرالہ ہائی کورٹ میں پہلے سے مقدمہ زیر سماعت ہے اس لئے وہیں رجوع کیا جائے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس پی سری نرسیما نے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پیش ہوئی سینئر ایڈوکیٹ ورندہ گروور کو مشورہ دیا کہ وہ آئین ہند کے آرٹیکل 226 / کے تحت کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کرے حالانکہ ایڈوکیٹ ورندہ گروور نے سپریم کورٹ سے عبوری راحت کی درخواست کی تھی۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ نے کیرالہ ہائی کورٹ کو بھی حکم دیا کہ جلداز جلد سماعت کی درخواست کو قبول کرے۔

Exit mobile version