فلم ’’ دی کیرالہ سٹوری‘‘ معاملہ:
جمعیۃ علماء ہند کو کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع ہونے کا مشورہ
آج کل ’’ دی کیرالہ اسٹوری‘‘ نامی فلم موضوع بحث ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹر، پروڈیوسر وغیرہ کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک حقیقی کہانی ہے جب کہ عام آدمی اور فلم تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے یہ ایک پروپیگنڈہ فلم ہے۔ اس فلم کی تشہیر بھی زوروشور سی کی جارہی ہے۔ اس کے خلاف کئی مذہبی و غیر مذہبی تنظیم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا رہی ہے۔ جس میں ایک اہم نام جمعیۃ علما ہند کا بھی ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذہبی ہم آہنگی تباہ کرنے کے لیئے بنائی گئی ‘دی کیرالہ اسٹوری’ نامی فلم کی ریلیز پر فوری پابندی کا مطالبہ کرنے والی جمعیۃ علماء ہند کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل سپریم کورٹ نے عرضی گذار جمعیۃ علماء ہند کو مشورہ دیا کہ وہ کیرالہ ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔