حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

اپنے آپ کو اسمارٹ فون کی لت سے باہر نکالیے، یہ آپ کو تباہ کردے گی

نوجوانوں کے نام کھلا خط:

اپنے آپ کو اسمارٹ فون کی لت سے باہر نکالیے، یہ آپ کو تباہ کردے گی

تحریر: چیتن بھگت

ترجمہ: نایاب حسن

___________________

عزیز دوستو!

مجھے نہیں معلوم کہ ایک بڑے اخبار میں شائع ہونے کے باوجود یہ خط آپ تک پہنچے گا بھی یا نہیں؛کیوں کہ آپ میں سے بہت سے لوگ اپنے فون میں مشغول ہوں گے،ویڈیو دیکھ رہے ہوں گے،ویڈیو گیم کھیل رہے ہوں گے،اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹ کررہے ہوں گے،سوشل میڈیا پر کمینٹ کر رہے ہوں گے یا خوب صورت سلیبرٹیز کی پروفائلز کو سکرول کررہے ہوں گے،ایسے میں ایک مضمون پڑھنا یقیناً آپ کی ترجیحات کی لسٹ میں سب سے نیچے ہوگا۔

پھر بھی اگر اس تحریر پر آپ کی نظر پڑے،تو آپ اسے ضرور پڑھیں۔یہ اہم مضمون ہے اور اس کا راست تعلق آپ کی زندگی سے ہے۔آپ فون پر اپنی زندگی برباد کررہےہیں۔ہاں!آپ ہندوستان کی پہلی نوجوان نسل ہیں،جسے اسمارٹ فونز اور سستا انٹرنیٹ ڈیٹا ملا ہوا ہے اور آپ اس پر روزانہ گھنٹوں صرف کرتے ہیں۔
موبائل فون کے سکرین پر صرف کیے جانے والے وقت کا جائزہ لیں،تو روزانہ کے حساب سے پانچ سات گھنٹے بنتے ہیں۔جو لوگ ریٹائرڈ ہیں یا اپنی زندگی میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں،وہ موبائل فون پر گھنٹوں صرف کر سکتے ہیں،مگر ایک نوجوان،جسے ابھی اپنی زندگی شروع کرنی ہے،وہ ایسا نہیں کر سکتا۔
پانچ گھنٹے آپ کی حالتِ بیداری کا ایک تہائی اہم حصہ ہے یا یہ کہیں کہ آپ کی زندگی کا ایک تہائی حصہ ہے۔سگریٹ یا دوسری منشیات کی طرح یہ فون کی لت بھی آپ کی زندگی کے ایک حصے کو کھاتی جارہی ہے،اگر ایسا ہی چلتا رہا،تو آپ کی پوری نسل ایک4Gotten(فراموش شدہ)نسل بن کر رہ جائے گی،ایک ایسی نسل جسے 4G کی لت لگی ہوئی ہے،جس کا زندگی میں کوئی ہدف نہیں اور جو اپنی قوم و ملک کی ضروریات کے تئیں جاہلِ مطلق ہے۔

فون کی لت کے درج ذیل تین بنیادی منفی اثرات ہیں :
سب سے پہلا تو یہ کہ یہ وقت کی بربادی کا باعث ہے،جسے کسی دوسرے نفع بخش کام میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔آپ تصور کیجیے کہ اگر روزانہ فون پر استعمال ہونے والے تین گھنٹے آپ بچاتے ہیں اور انھیں کسی دوسرے کام مثلاً ورزش کرنے،کوئی ہنر سیکھنے، مطالعہ کرنے،کوئی اچھی جاب تلاش کرنے،کوئی کاروبار شروع کرنے میں استعمال کرتے ہیں،تو اس سے آپ کو کتنا فائدہ ہوسکتا ہے اور آپ کہاں سے کہاں تک پہنچ سکتے ہیں!

دوسرا یہ کہ فون پر بیکار، غیرمفید چیزیں دیکھنے سے آپ کی قوتِ مدرکہ متاثر ہوتی ہے۔ ہمارے دماغ کے دو حصے ہیں:ایک جذباتی اور دوسرا ادراکی یا علمی۔ تندرست اور صحیح سالم دماغ وہ ہے جس کے دونوں حصے کام کرتے ہوں۔جب آپ بیکار چیزیں دیکھتے ہیں،تو آپ کے دماغ کے علمی حصے پر منفی اثر پڑتا ہے اور اس کی قوتِ کار کم ہوتی جاتی ہے۔ پھر بتدریج آپ کی قوتِ فکر،قوتِ استدلال ختم ہونے لگتی ہے۔ آپ کے اندر مختلف نقطہ ہاے نگاہ کے فہم کی صلاحیت نہیں رہتی،مختلف حالات کو سمجھنے اور برتنے کی قوت نہیں رہتی،مثبت و منفی احوال کی درست تشخیص اور اس کے مطابق فیصلہ لینے کی صلاحیت نہںی رہتی۔
جب آپ کے دماغ کی قوتِ مدرکہ کام کرنا بند کر دیتی ہے،تو پھر آپ صرف اس کے جذباتی حصے سے کام لیتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر برپا ہونے والے تنازعات، پولرائزیشن، سلیبرٹیز یا سیاست دانوں کے تئیں بہت زیادہ محبت یا نفرت کا اظہار،کسی خاص ٹی وی اینکر کا مشہور ہونا یہ سب وہ مقامات ہیں،جہاں دماغ کے جذباتی حصے سے کام لیا جاتا ہے اور علمی و منطقی حصے سے کام نہیں لیا جاتا۔

جو لوگ محض جذباتی سوچ سے کام لیتے ہیں وہ زندگی میں کبھی کامیاب نہیں ہوپاتے۔ اس سے نکلنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اپنے دماغ کو بیکار چھوڑنے کی بجاے اسے زیادہ سے زیادہ نتیجہ خیز امور میں استعمال کیجیے۔

تیسرا یہ ہے کہ مسلسل گھنٹوں سکرین پر گزارنے سے آپ کا حوصلہ اور انرجی کم ہوتی جائے گی۔زندگی میں کامیابی تب ملتی ہے،جب کوئی ہدف مقرر کیا جائے،اس کے تئیں پر امید رہا جائے اور اس کے حصول کے لیے جاں توڑ کوشش کی جائے۔ جبکہ مستقل موبائل اسکرین سے چپکے رہنا آپ کو سست بناتا ہے۔آپ کی شخصیت کے اَعماق میں خوف کی نفسیات پیدا کردیتا ہے،پھر آپ کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے گھبرانے لگتے ہیں،آپ کو یقین ہی نہیں ہوتا کہ وہ کام آپ کے بس کا ہے۔

پھر آپ اپنی اس نفسیات پر قابو پانے کی بجاے خارج میں اپنی ناکامی کے اسباب کو تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ اپنے دشمن تلاش کرتے ہیں مثلاً موجودہ برے سیاست دان،گذشتہ سیاست دان،مسلمان،بالی ووڈ میں چل رہی اقربا پروری،مال دار لوگ،مشہور افراد یا کوئی بھی ایسی شی جسے آپ اپنی ناکام زندگی کا ذمے دار ٹھہرا سکیں۔ یہ درست ہے کہ ہمارے ملک کا سسٹم خراب اور ناموافق ہے۔ مگر سوشل میڈیا پر بیٹھ کر اپنا وقت برباد کرنے سے آپ کو کچھ نہیں ملنا، ہاں اگر آپ اپنی ذات پر محنت کریں تو اس سے فائدہ ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: