حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

اوقاف کے تحفظ کے لیے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تجویز کے مطابق میل بھیجیں ۔مفتی ثناء الہدی قاسمی

اوقاف کے تحفظ کے لیے مسلم پرسنل لاء بورڈ کی تجویز کے مطابق میل بھیجیں:

مفتی ثناء الہدی قاسمی

__________________

مظفر پور30/اگست(سیل رواں)

وقف ایکٹ کی مجوزہ ترمیمات جسے مرکزی حکومت نے8/اگست کو پارلیمنٹ میں پیش کیااور اب وہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے زیر غور ہے۔اپنی مشمولات کے اعتبار سے دستور ہند میں دیے گئے مذہبی آزادی اور بنیادی حق کے خلاف ہے۔
اس بل میں کہنے کو تو چوالیس ترمیمات ہیں،لیکن اصلا ایک سو سنتاون تر میمات ہیں ،جو وقف کی شرعی اور دستوری حیثیت کو ختم کرنے، بورڈ کے اختیارات کو محدود کرنے اور وقف کونسل ،ریاستی وقف بورڈ سے مسلمانوں کو بے دخل کر نے کے لیے لاۓ گئے ہیں۔ حکومت کی منشاء یہ ہے کہ اوقاف سے متعلق تمام اختیارات کلکٹر کو منتقل کر دیے جائیں،اوقاف کا انتظام مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل جاۓ تاکہ حکومت اوقاف کی جائداد کو اپنی مرضی کے مطابق خرد برد کر سکے۔ان خیالات کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن تاسیسی امارت شرعیہ کے نائب ناظم،اردو میڈیا فورم اور کاروان ادب کے صدر مفتی محمد ثناء الہدی قاسمی نے کیا، وہ جامع مسجد کمپنی باغ میں جمعہ سے قبل مسلمانوں کے بڑےاجتماع سےخطاب فرمارہے تھے انہوں نے کہا کہ جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی نے وقف ایکٹ میں ترمیمات کے بارےمیں عوام اور تنظیموں سے راۓمانگی ہے۔ یہ آرا پندرہ دن کے اندر انگریزی یا ہندی میں جے پی سی کی جانب سے فراہم کردہ میل پر ارسال کرنی ہے،مفتی صاحب نے فرمایا کہ اپنی زمینوں کے ساتھ قبرستان مساجد وغیرہ کی زمینوں کا بھی سروے کرائیں تاکہ وہ بہار سرکار غیر مزر و عہ ہونے سے بچ سکے مفتی صاحب نے فرمایا کہ سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ،امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی دامت برکاتہم کے حکم اور ہدایت پر خدام امارت شرعیہ جن میں سے کئی آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے رکن ہیں تحفظ اوقاف کی مہم میں مصروف ہیں۔معلوم ذرائع کے مطابق اس سلسلہ کی ایک میٹنگ اتوار کے روز یکم ستمبرکومظفر پور میں کچی سراۓ کی مسجد میں 10بجے دن میں رکھی گئی ہے،سمستی پور میں تین مٹینگ 31/اگست کو اور حاجی پور ویشالی میں2/ستمبر کو بعد نماز مغرب منعقد ہوگی،جس میں مفتی ثناء الہدی قاسمی کا وقف کے موضوع پر بصیرت افروز خطاب ہوگا۔آخری پروگرام 15/ستمبر کو باپو مہا سبھا گار نزد گاندھی میدان پٹنہ میں ہوگا۔بعد نماز جمعہ مفتی صاحب کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: