Slide
Slide
Slide

امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ سمیت دیگر ملی اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے کی وزیر اعلی جھارکھنڈ سے ملاقات

امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ وجھارکھنڈ سمیت دیگر ملی اور سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے کی وزیر اعلی جھارکھنڈ سے ملاقات

_____________

اس موقع سے حضرت امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ العالی کی جانب سے تیار کردہ میمورنڈم وزیراعلی کو سونپا گیا، میمورنڈم میں وقف ترمیمی بل 2024 کی خطرناکیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ بل ملک کی آئینی، سماجی، ثقافتی اور مذہبی ڈھانچوں پر شدید حملہ ہے اس لئے اس کے یکسر مسترد کئے جانے کے لئے ملک کی تمام سیکولر جماعتوں کو پرزور آواز اٹھانی چاہئیے اور ہر حال میں بل کو ایکٹ بننے سے روکیں. دارالقضاء امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ رانچی کے قاضی شریعت جناب مولانامفتی انور قاسمی صاحب نے وزیراعلی کے سامنے وقف ترمیمی بل کی خرابیوں کو رکھا۔ وزیراعلی نے وفد کو یقین دلایا کہ ہماری پارٹی اس بل کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گی اور اسے ایکٹ بننے سے روکنے کی ہر ممکن تدبیر کرے گی۔اس وفد میں جناب مولانا مفتی انور قاسمی صاحب قاضی شریعت امارت شرعیہ رانچی،جناب مولانا اصغر مصباحی صاحب جنرل سکریٹری جمعیت علماء جھارکھنڈ،جناب مولانامفتی طلحہ ندوی صاحب جنرل سکریٹری مجلس علماء جھارکھنڈ ،مولانا قطب الدین رضوی صاحب ناظم اعلی ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ ،حاجی محمد فیروز صاحب صدر جمیعت الراعین رانچی،جناب ایوب راجہ صاحب صدر پٹھان تنظیم رانچی جناب انور عرف انو صاحب انجمن اسلامیہ ہسپتال رانچی،محمد اسلم صاحب سابق پارشد، محمد اظہر ایڈوکیٹ محمد ندیم سماجی کارکن شامل رہے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: