حضرت اشرف ملت کچھوچھوی کے دست اقدس سے جامعہ اظہار القرآن اور سینٹ اشرف پبلک اسکول کا سنگ بنیاد
سنبھل: (سیل رواں):
_______________
16 ستمبر، 2024ء کو اشرف ملت، قائد اہل سنت، پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ محمد اشرف کچھوچھوی دام ظلہ بانی و قومی صدر آل انڈیا علماء و مشائخ بورڈ و چیئرمین ورلڈ صوفی فارم، نئی دہلی نے جامعہ اظہار القرآن اور "سینٹ اشرف پبلک اسکول” کا سنگ بنیاد رکھا جس کے لئے چاندی کی ایک کرنی بھی تیار کی گئی تھی، جو اس اہم موقع کی شان و شوکت کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ تعلیمی ادارے حضرت اشرف ملت کچھوچھوی کی ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششوں کے عکاس ہیں۔ آپ نے ہمیشہ نوجوانوں اور مسلم بچوں اور بچیوں کی تعلیم کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھا ہے، اور یہ نیا اقدام قوم کے روشن مستقبل کے لیے آپ کی سنجیدگی کا ثبوت ہے۔
"سینٹ اشرف پبلک اسکول” اور "جامعہ اظہار القرآن” کا قیام یقینی طور پر علاقے اور ملک کے تعلیمی میدان میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ ادارے نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کریں گے بلکہ طلباء کو ایک اچھے اور باکردار شہری بھی بنائیں گے۔
حضرت اشرف ملت کچھوچھوی اپنی فکری و عملی قیادت کے ذریعے عوام الناس اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک منارۂ نور ثابت ہوئے ہیں۔ آپ کی یہ کاوشیں تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھی جائیں گی۔
تقریب میں حاضرین نے مبارکبادی کے ساتھ ان نیک خواہشات کا اظہار کیا کہ یہ ادارے علم، اخلاق اور تربیت کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور اس کے فارغ التحصیل طلباء اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔
یہ سنگ بنیاد ایک نئے تعلیمی سفر کا آغاز ہے جو قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نئے راستے کھولے گا۔