حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

ابتدائی دینی تعلیم پر توجہ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت

دارالعلوم امور میں ارتداد اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے پر مشاورتی اجلاس

علاقے کے اکابر علمائے کرام، مدارس کے منتظمین اور تبلیغی جماعت کے احباب کی شرکت

_______________

پورنیہ: سیل رواں [18/ستمبر 2024]

دار العلوم امور، متصل ہلاک پور چوک، پورنیہ بہار میں بڑھتے ہوئے ارتداد، معاشرہ میں پھیلی ہوئ برائیوں اور تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے جمعیت علمائے ضلع پورنیہ کے زیر اہتمام ایک مشاورتی مجلس منعقد کی گئ۔ جس میں حضرت مولانا محمد خالد گیاوی، سکریٹری دینی تعلیمی بورڈ جمعیت علمائے ہند کا بیان ہوا۔ آپ نے تعلیمی پسماندگی، ارتدادی لہر اور بچوں کی تعلیم سے بے توجہی کو پروجیکٹر کے ذریعے سامعین کے سامنے رکھا۔ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے مضمرات اور اس کے نفاذ کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کو بھی مولانا نے اپنی بحث کا موضوع بنایا۔

مولانا خالد گیاوی نے کہا کہ ہماری جماعت میں ایک طبقہ باشعور مسلمانوں کا ہے۔ جنہوں نے اسلام کا مطالعہ کیا، اور اسلامی تعلیمات کو سمجھ کر اسلام کو گلے لگایا، یہی وجہ ہے کہ جب ہمارا یہ باشعور طبقہ مصائب و مشکلات میں گھرتا ہے تو ایمان و اسلام سے نہیں پھرتا۔بلکہ وہ در پیش مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرتے ہیں۔ دوسرا طبقہ خاندانی مسلمانوں کا ہے۔ بس وہ مسلم گھرانوں میں پیدا ہوگئے۔ والدین نے مسلم شناخت والا نام رکھ دیا۔ جوان ہوگئے۔ مکاتب کا کبھی رخ نہیں کیا اور نہ ہی کبھی مؤثر دینی محافل میں شرکت کی۔ یہی وہ طبقہ ہے جو ارتداد کا شکار ہے۔ جس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مولانا خالد گیاوی نے ابتدائ دینی تعلیم اور بچوں کی تربیت کے نظام پر خصوصی توجہ دینے کی درخواست کی ۔ مدارس سے زیادہ مکاتب کا نظام سسٹم سے چلانے پر زور دیا۔

مشاورتی اجلاس میں مفتی محمد توقیر قاسمی مہتمم مدرسہ سراج العلوم انور گنج، اورا نندنیاں۔ مولانا شمس قمر قاسمی مدرسہ تجوید القرآن کھاڑھی۔ مولانا شمیم اختر ندوی مریم گرلس انٹرنیشنل اسکول روٹا۔ مولانا عارف حسین ندوی مدرسہ غنچہ اسلام دھرم باڑی، مفتی عبد الغنی قاسمی مدرسہ صفات العلوم اورا، مولانا نجم السحر اعظمی، مولانا مطیع الرحمن قاسمی، مولانا محمد شہروز عالم مظاہری، مولانا مرغوب عالم قاسمی مدرسہ اشاعت العلوم امور، مولانا محمد تنویر ذکی مدنی، مولانا امتیاز احمد قاسمی دارالعلوم زکریا بائسی کے علاوہ دیگر منتظمین مدارس اور قرب و جوار کے اکابر علما نے شرکت کی۔

مجلس کی نظامت جمعیت علما ضلع پورنیہ کے جنرل سکریٹری جناب مولانا ابوصالح صاحب قاسمی دارالعلوم امور اور مفتی شمس توحید صاحب مظاہری مہتمم دارالعلوم امور نے صدارت کے فرائض انجام دیے۔ آپ ہی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: