حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

مثبت جد وجہد ،انسان کو ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے : خالد نیموی

مثبت جد وجہد ،انسان کو ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے : خالد نیموی

بیگوسرائے (سیل رواں)

__________________

انسان اکثر کھو کر پاتا ہے، مثبت رخ پر جدوجہد، انسان کو دیر سویر ضرور کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے، ایک طالب علم اپنے آسائش وسہولیات کو قربان کر جب محنت ،لگن اور یکسوئی کے ساتھ حصول علم پر پوری توجہ مرکوز کرتا ہے تو خودآگے بڑھ کرمنزل اُس کا استقبال کرتی ہے ، اسکول وکالج سے وابستہ ہر طالب علم کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک اچھا ڈاکٹر بنے ،اچھا انجینئر بنے ،اس کی قدر ہو اور ایک اچھے استاذ کی حیثیت سے وہ صدر جمہوریہ کے ہاتھوں ایک عدد ایوارڈ حاصل کرسکے ، ہمارے درمیان ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی ایک مثال ہیں جنہوں نے ذاتی محنت ولگن سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار آج یہاں طلبہ اقلیتی ہاسٹل پوکھریا میں جاری درس قرآن کے دوسرے سیشن میں کالج سے وابستہ طلباءاور دانشوران ملت کے درمیان معروف عالم دین واسکالر مفتی محمد خاالد حسین نیموی قاسمی رکن الاتحاد العالمی لعلماءالمسلمین قطر نے اپنے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پرڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی مشکی پوری کی شال پوشی کر عزت افزائی کی گئی ،وہیں مفتی عین الحق امینی قاسمی ناظم معہد عائشہ الصدیقہ خاتوپور نے اپنے مہمان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی مشکی پورکھگڑیا سے وطنی تعلق رکھتے ہیں ،ابھی حال میں انہوں نے شہر کے مشہور جی ،ڈی کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کا عہدہ سنبھالا ہے ،وہ ایک سنجیدہ ممتاز اسکالر ہیں، آدھے درجن سے زائد کتابوں کے رائٹرہیں ،ان کی تصنیف کردہ کتابیں اردو زبان وا دب میں قابل قدر اضافہ ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی دارالعلوم دیوبند کے ہونہار اور قابل فخر فاضل وسپوت ہیں ،دہلی کے مشہور زمانہ جواہر لا نہرو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے ،جناب امینی قاسمی نے مزید یہ بھی کہا کہ گنیش دت کالج بیگوسرائے میں اُن کی آمد سے جہاں شعبہ اردو کے وقار میں اضافہ ہوگا ،وہیں شعبہ سے وابستہ طلبہ وطالبات میں بھی اردو کے تئیں غیر معمولی دلچسپی بڑھے گی۔

پروگرام کا آغاز صد مجلس کی تلاوت قرآن اور ترجمہ وتفسیر سے ہوا ،دوران تفسیر انہوں نے یہ بھی کہا کہ قرآن کو سمجھنے کے لئے حدیث پاک سے بہترین رہنمائی ملتی ہے، ہماری نظر حدیث پاک پر بھی رہنی چاہئے ،اس کا مطالعہ اپنی ذات سمیت خاندانی وسماجی استحکام کے لئے بھی ضروری ہے ،انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ احادیث کے مطالعے کے سلسلے میں مشکوٰة المصابیح کا مطالعہ عوام وخواص سبھوں کے لئے بہت مفید رہے گا ،جس میں ہر شعبہ زندگی سے متعلق احادیث کا ذخیرہ موجود ہے۔

وہیں پروگرام کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر فاروق اعظم قاسمی اسسٹنٹ پروفیسر جی ڈی کالج بیگوسرائے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی کے لئے مسلسل جدوجہد اور پوری محنت بنیادی شرط ہے اس کے بغیر سب کچھ ناتمام خواب ہے ،آپ اگر یہ چاہتے ہیں کہ ستاروں پر کمندیں ڈالیں ،آگے بڑھیں تواس کے لئے اہل علم سے رابطے میں رہیں ،وقت کا درست استعمال کریں ۔کالج میں جو بھی دشواریاں ہیں اس کو درست کرنے کی کوشش کریں گے ،ہماری یہ کوشش رہے گی کہ آپ مشکلات سے محفوظ رہیں اور زیادہ سے زیادہ ہمارے بچے بچیاں کالجوں میں داخل ہوں اور بہتر تعلیم وتربیت سے ملک وقوم کا نام روشن کریں ۔اخیر میں مفتی عین ا لحق امینی قاسمی کی دعا پر مجلس بحسن وخوبی اپنے اختتام کو پہنچی۔معزشرکاء میں اقلیتی ہاسٹل کے طلبہ سمیت ریحان خورشید ایڈووکیٹ،معراج الحق پیتھولوجیسٹ،ماسٹر الحاج ضیاءالرحمان ،آفتاب عالم اور محمد محبوب وغیرہ کے اسماء قابل ذکر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: