Slide
Slide
Slide

دارالعلوم ندوۃ العلماء میں محمد عامل ذاکر شیخ کی کتاب ” ارض فلسطین منظر اور پس منظر “ کا علماء کے ہاتھوں اجرا

دارالعلوم ندوۃ العلماء میں محمد عامل ذاکر شیخ کی کتاب ” ارض فلسطین منظر اور پس منظر “ کا علماء کے ہاتھوں اجرا

________________

لکھنؤ/سیل رواں

گزشتہ شب بروز بدھ دارالعلوم ندوۃ العلماء کے کشادہ حیدر حسن ٹونکی ہال میں حضرت مولانا عبدالعزیز صاحب ندوی (نائب مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء)، حضرت مولانا شیخ نیاز صاحب ندوی (صدر مفتی دارالعلوم ندوۃ العلماء) ،مولانا کمال اختر صاحب ندوی (نائب ناظر عام ندوۃ العلماء)سمیت دیگر علماء نے محمد عامل ذاکر شیخ (متعلم عالیہ رابعہ شریعہ کی کتاب ”ارض فلسطین منظر اور پس منظر “کا اجرا فرمایا ۔ اس نشست کی نظامت مولانا خالد باندوی ندوی صاحب نرالے انداز میں انجام دے رہے تھے، انہوں نے کتاب کا مختصر تعارف ملحقہ مدارس سے دو روزہ تربیتی پروگرام میں دارالعلوم ندوۃ العلماء تشریف لائے ہوئے مہمانوں اور اساتذۂ ندوہ کے سامنےکرایا۔

اس موقع پر احقر (راقم)حضرت مولانا سید بلال عبد الحئ صاحب حسنی ندوی (ناظم ندوۃ العلماء)کا مشکور ہے کہ حضرت نے وسیع ہال میں علماء کے مابین اجرا کی اجازت دے کر حوصلہ افزائی فرمائی اور مولانا سلمان‌نسیم ندوی ، مولانا ڈاکٹر وثیق ندوی ، مولانا نفیس خاں ندوی ، مولانا اعظم شرقی ندوی صاحبان کا بھی شکر گزار ہوں کہ آپ حضرات نے خوب تعاون کیا ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: