Slide
Slide
Slide

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا تعزیتی بیان

مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا تعزیتی بیان

جناب ظفر یاب جیلانی ایڈووکیٹ ملت کے دردمند قائد، ماہر قانون داں،اوربورڈ کے قدیم رفیق تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔  جنرل سکریٹری

ایڈوکیٹ ظفریاب جیلانی

پریس ریلیز:  حضرت مولانا خالدسیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جناب ظفریاب جیلانی صاحب مرحوم کی وفات ملت اسلامیہ کے لیے بڑا حادثہ اور بورڈ کا نقصان ہے، اللہ نے ان کو غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازاتھا،وہ زمانہ طالب علمی میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبہ یونین کے صدر منتخب ہوئے، انہوں نے بابری مسجد مقدمہ میں بہتر طور پر مسلمانوں کے موقف کو پیش کیا، وہ بورڈ کی میٹنگوں میں بہت بہتر طور پر عدالتی اور قانونی مسائل کو پیش کیا کرتے تھے اور تمام حلقوں میں ان کی آراء کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی، وہ بورڈ کے قدیم ترین رفیق اورسکریٹری تھے، اس کے علاوہ کئی اہم تعلیمی اداروں کے ذمہ دار تھے، قانونی خدمت کے ساتھ ساتھ وہ تعلیم کے میدان میں بھی بڑی خدمت انجام دے رہےتھے اور وہ مختلف جہتوں  سے ملت کی خدمت انجام دے رہےتھے ،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ،درجات کو بلند کرے اور ملت کو ان کابدل عطا فرمائے۔آمین 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: