۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

اڈانی ہنڈن برگ کیس میں سیبی کو مہلت​

اڈانی ہنڈن برگ کیس میں سیبی کو مہلت

سپریم کورٹ نے 14 اگست تک تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی

رواں سال کے شروع میں بھارت کے مشہور و معروف بزنس مین گوتم  اڈانی کی کئی کمپنیوں پر ایک غیر ملکی فرم ’’ ہنڈن برگ ریسرچ‘‘نے   تفصیلی رپورٹ پیش کی تھی۔ جس میں ’’ہنڈن برگ ریسرچ ‘‘نے گوتم اڈانی  کی کمپنیوں پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔ جس سے بھارتی شیر بازار میں زبردست گراوٹ آئی تھی، اور انوسٹروں کا کافی نقصان ہوا تھا۔ یہ اور بات ہے کہ اڈانی گروپ نے ان الزامات کو سرے سے خارج کردیا تھا۔

نیوز رپوٹس کے مطابق  ہنڈن برگ رپورٹ معاملہ کی تحقیقات کرنے سے متعلق عرضی اور سیبی (سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا)کے ذریعہ مقررہ وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ہمیں تحقیقات کے لیے کم از کم چھ ماہ کا وقت دیا جائے۔ جس پر آج سپریم کورٹ میں سماعت کی گئی۔ سپریم کورٹ نے سیبی کو مزید تین ماہ کی مہلت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سیبی کو 14 اگست تک تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔

خیال رہے کہ اڈانی گروپ کی تحقیقات کا مطالبہ اس سال کے شروع میں امریکہ میں مقیم شارٹ سیلر فرم’’ ہنڈن برگ ریسرچ‘‘  کی رپورٹ کے بعد کیا گیا۔ اس رپورٹ میں بھارت کے ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت والے گروپ پر ٹیکس کی پناہ گاہ والے (ٹیکس ہیون) ممالک کے استعمال اور حصص کی قیمتوں میں ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا تھا۔ تاہم، اڈانی گروپ نے ان الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔بعد ازاں اس معاملہ کو سپریم کورٹ میں پہنچا دیا گیا۔ جس کے بعد عدالت نے 2 مارچ کو سیبی کو معاملے کی تحقیقات کرنے اور دو ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ تاہم سیبی نے اپنی نئی درخواست میں عدالت سے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے 6 ماہ کا وقت مانگا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: