دو ہزار کے نوٹ واپس لینے کا فیصلہ
دوہزار کے کرنسی نوٹ:
ریزرو بینک آف انڈیا نے 2000 روپے کے سب سے بڑے کرنسی نوٹ پر بڑا فیصلے لیتے ہوئے کہا کہ بینک فوری طور پر 2000 روپے کے نوٹ واپس لے لیں۔کیونکہ یہ نوٹ 30 ستمبر2023 تک ہی گردش میں رہیں گے۔ یعنی کہ 30 ستمبر 2023 تک بینکوں میں 2000 روپے کے نوٹ بدلے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2000 روپے کے نوٹوں کو بینکوں اور RBI کے 19 علاقائی دفاتر میں دیگر مالیت کی کرنسی کے ساتھ تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
اب کیا کریں:
- جن کے پاس 2000 روپے کے نوٹ ہیں، وہ ان نوٹوں کو بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا سکتے ہیں یا اس کے بدلے دوسری نوٹ لے سکتے ہیں۔
-
بینکوں میں2000روپے کے نوٹوں کی تبدیلی پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔اس کے لیے خصوصی کاؤنٹر ہوگا۔
-
۲۳ مئی ۲۰۲۳ سے، 2000 روپے کے نوٹ 20000 روپے کی حد تک تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
-
آر بی آئی نے عام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2000 روپے کے نوٹ بینک میں جمع یا تبدیل ۳۰؍ستمبر ۲۰۲۳ تک کرلیں۔
آربی آئی کا دعوی: آر بی آئی نے بتایا ہے کہ مارچ 2017 سے پہلے 2000 روپے کے 89 فیصد کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے۔ جن کی زندگی کا دورانیہ 4 سے 5 سال ہے۔ 31 مارچ 2018 کو 6.73 لاکھ کروڑ روپے کے 2000 روپے کے نوٹ گردش میں تھے، جو 31 مارچ 2023 کو کم ہو کر صرف 3.62 لاکھ کروڑ روپے رہ گئے ہیں۔ جو کہ سب سے زیادہ قیمت کا صرف 37.3 فیصد ہے اور 2000 روپے کے کل نوٹوں کا صرف 10.8 فیصد گردش میں ہے۔دو ہزار کے نوٹ بندی کے اعلان کے بعد آر بی آئی کا کہنا ہے کہ دیگر مالیت کے بینک نوٹ؛ کرنسی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔