Slide
Slide
Slide

یوپی ایس سی کا ریزلٹ جاری، پٹنہ کی ایشتا کشور ٹاپر

یو پی ایس سی کے نتائج کا اعلان، 30 مسلم امیدوار کامیاب، پٹنہ کی ایشتا کشور ٹاپر بنیں

یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) بھارت کی سب سے بڑی بحالی ایجنسی ہے۔جس میں منتخب ہونا ہر بھارتی کا خواب ہوتا ہے۔ یہ ادارہ ملک میں اعلیٰ انتظامی عہدوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب اور تقرری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنے سخت اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے ذریعے، UPSC اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ملک کے سرکاری انتظامی ملازمین ذاتی لحاظ سے مہارت، علم، معاملہ فہم اوردیانت دار ہو۔ اس کے لیے ادارہ کئی مرحلوں میں امیدواروں کا امتحان لیتا ہے۔ ان کی قابلیت ، ذہنی سطح، معلومات اور قوت فیصلہ کو جانچتا ہے تب جاکر لاکھوں میں چند ایک منتخب ہوتے ہیں۔

آج 23 مئی 2023 کو جاری کی گئی یو پی ای سی سول سروسز میرٹ لسٹ 2022 میں کل 30 مسلمان کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے تین نے ٹاپ 100 کی فہرست میں مختلف رینک اور پوزیشنیں حاصل کیں۔یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے آج منگل 23 مئی کو ستمبر 2022 میں ہونے والے سول سروسز کے امتحانات اور جنوری/مئی 2023 میں کیے گئے پرسنل انٹرویو کے نتائج کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ پٹنہ کی  ایشتا کشورٹاپ رینک حاصل کرنے میں کامیاب رہیں جبکہ گریما لوہیا سکنڈ اور اوما ہراتھی بھاگ  نےتھرڈ پوزیشن حاصل کیا۔ ’’سیل رواں‘‘ یو پی ایس سی میں کامیاب تمام امیدواروں کو مبارک پیش کرتا ہے۔

30 مسلم امیدوار کامیاب:

واضح رہے کہ آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر سول سروسز کے عہدوں کے لیے کل 933 امیدواروں کی سفارش کی گئی ہے۔ یو پی ایس سی نے تین مرحلوں میں سول سروسز 2022 کے امیدواروں کے ذاتی انٹرویو کیے، جس کا تیسرا اور آخری مرحلہ 18 مئی 2023 کو ختم ہوا۔یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) کے ذریعہ اعلان کردہ سول سروسز مین 2022 کے نتائج کے مطابق تقریباً 2,529 امیدوار نے سول سروسز کے پریلیمنری اور مین امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی، انہیں تین مرحلوں میں منعقدہ پرسنل انٹرویو کے لیے بلایا گیا تھا۔ ان میں 83 مسلمان تھے۔جن میں سے 30 کامیاب ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: