sailerawan

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح پر خصوصی ’’سکہ‘‘ جاری کیا جائے گا۔

نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح پر خصوصی ’’سکہ‘‘ جاری کیا جائے گا۔

تقریب کو یادگار بنانے کے قواعد:   وزیر اعظم نریندر مودی 28 مئی کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کا افتتاح کریں گے۔حالانکہ اپوزیشن حکمراں جماعت کے فیصلوں سے ناراض ہے اور افتتاحی تقریب کے  بائیکاٹ  کا اعلان کردیا ہےجس میں ۱۹؍پارٹیوں کے نام شامل ہیں۔ حکمراں جماعت اس تقریب کو یادگار بنانے کے لیے پوری محنت کررہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس  خاص موقع پر 75 روپے کا خصوصی سکہ بھی جاری کیا جائے گا۔ 

سکے کی خصوصیات:   وزارت خزانہ نے نئے سکوں کی ٹکسال سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔آئیے سکے کی خصوصیات جانتے ہیں:

  •   وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے افتتاح کے موقع پر 75 روپے کا سکہ (Rs 75 Coin) جاری کیا جائے گا۔ اس سکے کا وزن 35 گرام ہوگا۔ اس میں 50 فیصد چاندی اور 40 فیصد تانبے کا مرکب ہوگا۔ 5-5 فیصد نکل اور زنک دھاتیں ہوں گی۔
  • 75 روپے کے اس نئے سکے کے اگلے حصے پر اشوک کے ستون کے نیچے 75 روپے کی قیمت لکھی جائے گی۔ اس کے علاوہ دائیں اور بائیں ہندی اور انگریزی میں انڈیا لکھا جائے گا۔ سکے کے دوسری جانب نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تصویر ہوگی جس پر ہندی میں پارلیمنٹ کمپلیکس اور نیچے انگریزی میں لکھا ہوگا۔ پارلیمنٹ کی تصویر کے بالکل نیچے سال 2023 لکھا ہوگا۔
  • یہ سکہ حکومت ہند کے کولکتہ ٹکسال میں ڈھالا جا رہا ہے۔ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے دوران پی ایم مودی اس کا آغاز کریں گے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ اس سکے کو فرسٹ شیڈول کے قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈھالا جائے گا۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔