امت شاہ نے منی پور کے حالات سے واقف کرایا
وزیر اعظم نریندر مودی اپنے امریکی و مصر کے 5 روزہ دورے سے واپس آچکے ہیں۔ اتوار کو بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی میں منی پور کے وزیر اعلی این بیرن سنگھ سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ منی پور کے حالات گذشتہ ایک مہینوں سے نہایت ہی خراب ہیں۔ حالات معمول پر آنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی منی پور کے حالات پر خاموش ہیں۔ جس پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
لوگ وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر لوگ سوال اٹھا رہے ہیں۔ البتہ وزیر داخلہ امت شاہ نے منی پور کا دورہ کیا ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتو بسوا سرما کو منی پور کی دو اہم برادریوں میتئی اور کوکی کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، لیکن منی پور میں تشدد بلا روک ٹوک جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو منی پور میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں مطلع کیا۔ وزیر اعظم مودی امریکہ اور مصر کے 5 دن کے دورے کے بعد اتوار کو آدھی رات کے بعد واپس آئے ہیں۔ اس سے پہلے اتوار کو ہی امیت شاہ نے دہلی میں منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ سے ملاقات کی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست کی صورتحال پر رپورٹ وزیر داخلہ کو بھی سونپی تھی۔