حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری
حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری

حرمت رسول ﷺ کا تحفظ: ہمارا فرض، ہماری ذمہ داری ازقلم: مولانا محمد اطہر ندوی استاذ جامعہ ابوالحسن علی ندوی مالیگاؤں ________________ آج کے دور میں جہاں سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، اس کا مثبت اور منفی دونوں پہلو ہمارے سامنے ہیں۔ ایک طرف یہ علم اور شعور پھیلانے کا مؤثر ذریعہ […]

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل
برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل

برقی مواصلاتی آلات اور دنیا کا مستقبل ✍ سلمان فاروق حسینی ____________________ لبنان اور شام میں لگ بھگ 5/ہزار پیجرز حملوں کے بعد الیکٹرانک مواصلاتی آلات جیسے وائرلیس لیپ ٹاپ ریڈیو کمپیوٹر اور جی پی آر ایس کے ذریعہ سائبر اٹیک کرکے ہزاروں دھماکے کئے گئے جس میں دو بچوں سمیت 40 کے قریب لوگ […]

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد
بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد

بریکس گروپ (BRICS Group) اور اس کے مقاصد ✍️محمد شہباز عالم مصباحی سیتل کوچی کالج، سیتل کوچی کوچ بہار، مغربی بنگال _________________ دنیا کی سیاسی اور اقتصادی ساخت میں مسلسل تبدیلیاں آتی رہتی ہیں، اور اسی تبدیلی کی ایک مثال بریکس گروپ (BRICS Group) ہے، جو کہ پانچ بڑی ابھرتی ہوئی معیشتوں—برازیل، روس، بھارت، چین، […]

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر
تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر

تيرے سينے ميں اگر ہے تو مسيحائی کر ✍️ محمد ہاشم خان __________________ پیش نظر کالم میں اصل مخاطب ضلع سدھارتھ نگر کے کوثر و تسنیم سے دھلے ہوئے صراط مستقیم پر گامزن اہل حدیث افراد ہیں لیکن اگر دیگر مسالک و عقائد کے متبعین مثلاً دیوبندی، تبلیغی اور بریلوی حضرات اسے خود پر منطبق […]

تنظیم تعاون اسلامی

قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف او آئی سی کی میٹنگ

اسلامی تعاون تنظیم ایک بین‌الاقوامی تنظیم ہے جس میں مشرق وسطیٰ، شمالی، مغربی اور جنوبی افریقہ، وسط ایشیا، یوروپ، جنوب مشرقی ایشیا، برصغیر اور جنوبی امریکہ کے 57 مسلم اکثریتی ممالک شامل ہیں۔ مسلمانوں کے مسائل کو عالمی پلیٹ فارم سے اٹھاتی ہے ، اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام کرتی ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا اگلا اجلاس 31 جولائی کو منعقد ہوگا، جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل عراق نے اس ہفتے کے اوائل میں یورپ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے بغداد میں وزرائے خارجہ کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کرنے کے لئے او آئی سی کو مدعو کیا تھا۔

ایران کی اسلامی جمہوریہ خبر رساں ایجنسی نے کنعانی کے حوالے سے کہا "ایران اور عراق کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ تجویز کے بعد اور اسلامی ممالک میں اپنے ہم منصبوں کے ساتھ (ایرانی وزیر خارجہ) حسین امیرعبداللہیان سے رابطہ اور انہیں پیغام بھیجنے کے بعد اور اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل کے ساتھ بات چیت ہوئی۔ اس کے بعد 31 جولائی کو وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے معاملے پر بات کی جائے گی اور اس پر جانچ کی مانگ کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: