سپریم کورٹ آف انڈیا

سپریم کورٹ منی پور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے کی آج سماعت

سپریم کورٹ منی پور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے کی آج سماعت کرے گی، مرکز نے حلف نامہ داخل کیا۔

منی پور میں دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائے جانے کے معاملے پر آج (28 جولائی) سپریم کورٹ میں سماعت ہے۔ سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا۔ عدالت نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے پوچھا تھا کہ انہوں نےمنی پو معاملہ میں اب تک  کیا کارروائی کی ہے؟ ۔  منی پور ویڈیو کیس کی سماعت سے ایک دن پہلے مرکزی حکومت نے حلف نامہ داخل کیا ہے۔جس میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ مقدمے کو ریاست (منی پور) سے باہر منتقل کرنے کا حکم دے۔ بتاتے چلیں کہ خود نوٹس لیتے ہوئے سپریم کورٹ نے 20 جولائی کو اس معاملے پر سخت ریمارکس دیئے تھے  اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے جواب طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مرکز نے حلف نامہ داخل کرکے عدالت کو بتایا ہے کہ ریاستی حکومت کی رضامندی لینے کے بعد کیس کی تحقیقات سی بی آئی کو منتقل کردی گئی ہے۔ کیس کو جلد نمٹانے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکز نے اپیل کی ہے کہ مقدمے کی سماعت کو ریاست سے باہر منتقل کرنے کا حکم دیا جائے اور ٹرائل کورٹ کو یہ بھی ہدایت دی جائے کہ وہ چارج شیٹ داخل کرنے کے 6 ماہ کے اندر اپنا فیصلہ سنائے۔

منی پور ویڈیو نے ملک ہی نہیں بین الاقوامی طور پر بھارت کی شبیہ خراب کی ہے۔ مرکزی حکومت امن بحالی کے لیے کوششیں کررہی ہیں۔ وہاں حالات  پر قابو پانے کے لیے 35 ہزار اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: