۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام
۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس اور تعطیلِ عام

۱۲ ربیع الاول، یوم میلاد، جلوس، اور تعطیلِ عام از ـ محمود احمد خاں دریابادی _________________ ہندوستان جمہوری ملک ہے، یہاں مختلف مذاہب کے لوگ بستے ہیں، ہر مذہب کے بڑے تہواروں اور مذہب کے سربراہوں کے یوم پیدائش پر مرکز اور ریاستوں میں عمومی تعطیل ہوتی ہے ـ ۱۲ ربیع الاول کو چونکہ پیغمبر […]

فتنہ شکیل بن حنیف

فتنہ شکیل بن حنیف

 (۱) فتنہ شکیلیت  

مفتی خالدانور پورنوی

دیگرفتنوں کی طرح شکیلیت بھی اس وقت کابہت بڑا فتنہ ہے،اس سے نوجوانوں کو بچانے کی ضرورت ہے،خاص طورسےایسے نوجوان جو دین کی بنیادی تعلیمات سے واقف نہیں ہیں بڑی آسانی سے اس کے دام فریب میں پھنس رہے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ دھیرے، دھیرے یہ فتنہ ملک کی تمام ریاستوں میں اپناقدم جماچکاہے،جو خبریں موصول ہورہی ہیں،وہ بڑی چونکانے والی ہیں،ایسے میں نوجوانوں کا تحفظ کس طرح ہو؟اس پر سوچنے اورمضبوط لائحہ عمل تیارکرنے کی ضروت ہے!۔

شکیل بن حنیف بہارکے دربھنگہ کارہنے والاہے،علمی لیاقت یہ ہے کہ وہ کمپیوٹرانجینئرہے،اس وقت اس کے حامی ملک کے تقریباتمام شہروں میں پھیل چکے ہیں، اوروہ بہت ہی شاطرانہ اندازمیں فتنہ شکیلیت کے لئے کام کررہے ہیں۔

شکیل بن حنیف نے جو بھی دعوے کئے ہیں،مرزا قادیانی سے مختلف نہیں ہے،مثلا وہ مسیح موعودہے،وہ مہدی ہے،اور اللہ نے اس کو خصوصی نہج عطاء کیاہے، حالانکہ اس خصوصی نہج کی وضاحت اب تک وہ نہیں کیاہے،مگراس کے حامی جس اندازسے کام کررہے ہیں،غوروفکر کاضرورمقام ہے۔

اس بات کو ذہن میں رکھئے کہ حضرت عیسی ابن مریم (علیہ السلام) الگ ہیں،حضرت مہدی الگ ہیں، یعنی  دونوں الگ الگ شخص ہیں،نبی کریم ﷺ نے دونوں کے بارے میں واضح اندازمیں بتایاہے،حضرت عیسیٰ جو مریم کے بیٹے ہیں،آسمان سے ان کانزول ہوگا،جبکہ مہدی پیداہوں گے،ان کانام محمدہوگا،اورباپ کانام عبداللہ ہوگا۔

اس سلسلہ میں سب سے پہلی کوشش یہ ہوکہ ہمارے نوجوان؛علماء کرام سےا پنارابطہ مضبوط کریں،اور ہمارے علماء دین بھی انہیں تنہانہ چھوڑیں،بلکہ ماہانہ اپنے اپنے محلوں میں نوجوانوں کے ساتھ ایک نشست ضرورکریں،جس میں دین کی بنیادی تعلیمات کے ساتھ عقائد اور مسائل کو ان کے سامنے بیان کریں،اور آسان زبانوں میں انہیں سکھانے کی کوشش کریں۔

ان شاء اللہ سلسلہ وار اس کالم میں اہم چیزوں کی طرف ہم آپ کی توجہ مبذول  کرائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: