Slide
Slide
Slide

مولانا سید شاہدالحسینی کی رحلت پر تعزیت

   مشہور عالم دین اور محقق و مصنف حضرت مولانا سید محمد شاہد الحسنی امین عام مظاہر علوم سہارنپور ابھی کچھ دیر پہلے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون۔ 

مولانا سید محمد شاہد صاحب نواسہ حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلوی رح کے انتقال پُرملال سے جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کی تاریخ کا زریں باب ختم ہوگیا ہے، اور ان کی موت سے ملت اسلامیہ ایک عظیم الشان عالم دین اور مصنف و مؤلف سے محروم ہوگئی ۔اللہ تعالیٰ امت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے ۔

مولانا شاہد الحسینی رحمۃاللہ علیہ کی وفات پر مشہور عالم دین حضرت مولانا کبیرالدین فاراں مظاہری ناظم مدرسہ قادریہ مسروالا ضلع سرمور، ہماچل پردیش نے اپنے تعزیتی کلمات میں کہا کہ بلاشبہ ان کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے، مظاہر علوم کی تاریخ اور ان کی خدمات اور اسی طرح علمائے مظاہر علوم کے علمی اور تصنیفی خدمات کی ترتیب میں جو نمایاں خدمات انجام دیے وہ قابل قدر اور قابل رشک ہے۔

اللہ تعالیٰ ان کی خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماکر جوار رحمت نصیب فرمائے ، ان کے اہل و عیال اور پسماندگان کو صبر جمیل اور مظاہر علوم سہارنپور کو نعم البدل نصیب فرمائے۔ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: