Slide
Slide
Slide

اسلام کامل ومکمل مذہب ہے!

خالدانورپورنوی مظاہری کے قلم سے

اسلام بہت ہی صاف،ستھرہ مذہب ہے،اور فطرت ِانسانی کے عین مطابق ہے،انسانوں کی عقلیں محدود ہیں،یاپھر تعصب پسندی ،ضد،ہٹ دھرمی کی وجہ سے انسانوں نے اپنی عقلوں کو محدود کرلیاہے؛اس لئے سچائی تک ان کی رسائی نہیں ہوپاتی ہے،ورنہ تو اسلام نام ہی امن و سلامتی ، ہمدردی، خیر خواہی اور جانثاری کاہے۔

عام مسلم نوجوانوں کی جہالت،اور مسئلہ طلاق سے ناواقفیت اور اس کے پیش نظر ایک مجلس میں تین طلاق کا پہاڑا پڑھنے کی وجہ سے طلاق کے پیش آنے والے واقعات کو لوگوں نے حقیقی اسلام سمجھ لیا،جبکہ یہ اسلام نہیں ہے،اور نہ اسلام اس طرح کے طلاق دینے کو جائز قراردیتاہے،اور پھر تین طلاق تو دور ؟ طلاق دیناہی مذہب اسلام میں بہت ہی ناپسندیدہ عمل ہے۔

 حضرت عبداللہ بن عمرؓ  ایک صحابی رسول ﷺہیں۔ وہ کہتے ہیں: اللہ کے رسول ﷺنے ارشاد فرمایا:اللہ کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ عمل طلاق ہے۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں:کہ اللہ کے رسول ﷺ نے ایک موقع پر ارشاد فرمایا : نکاح کروطلاق مت دو،کیونکہ طلاق دینے سے عرش ِالٰہی ہل جاتا ہے؛  اسی لئے عورتوں کوبھی اللہ کے رسول ﷺ نے حکم دیاکہ وہ طلاق کامطالبہ نہ کریں،اگرکسی عورت نے شرعی ضرورت کے بغیرطلاق کا مطالبہ کرلیا توآپ ﷺ نے فرمایا:کہ وہ جنت کی بوبھی محسوس نہیں کریگی۔ اللہ کے رسولﷺکو خبر ملی کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیا،آپ ﷺغصہ سے کھڑے ہوگئے   اور فرمانے لگے:کتاب اللہ سے کھیل ہورہاہے،حالانکہ میں تم میں موجودہوں،یہ سن کر ایک صحابی کھڑے ہوگئے اورکہنے لگے :یارسول اللہﷺ! میں اس کو قتل نہ کردوں،  اس حدیث پاک اور نبی کریم ﷺکے غم وغصہ سے     یہ بات سمجھی جاسکتی ہے کہ تین طلاق اسلام کی روسے یقیناصحیح نہیں ہے، اس سے ہرحالت میںبچناچائیے،    سماج ومعاشرہ کے نوجوانوں کوبیدارکیاجاناچائیے۔ 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top
%d bloggers like this: