بھارتی ٹیم ہاردک پانڈیا کی قیادت میں 2024 میں بہتر بنیاد رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی۔
دونوں ٹیم تین میچوں کی سریز کھیلے گی۔
بھارتی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین میچز کی سریز اپنے تین اسٹار کھلاڑی روہت شرما، سابق کپتان وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کے بغیر کھیلنے اترے گی۔ ہاردک پانڈیا کو مستقبل کی تیاری کے لیے قیادت سونپی گئی ہے اور کرکٹ شائقین کو ہاردک کی بہترین قیادت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ میں وہ اپنی بہتر قیادت کی جھلک دکھا چکے ہیں۔ 2024 میں ونڈے کا عالمی کپ کھیلا جانا ہے ،ایسے میں بی سی سی آئی کے لیے یہ فارمیٹ قابل ترجیح نہیں ہے۔ لیکن اسے ۲۰۲۴ کے مشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ ٹی ٹونٹی کی مستقل قیادت ہاردک پانڈیا کے سپرد کی جاسکتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ سری لنکا کے خلاف سریز میں کئی نئے کھلاڑی کو اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملے گا۔ٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 کی طرف بڑھتے ہوئے بھارت اس فارمیٹ میں نئی ٹیم بنانے کی کوششوں کی طرف گامزن ہے۔ جہاں سوریہ کمار یادو کو نائب کپتان کے روپ میں میدان میں نظرآئیں گے۔ وہیں ایشان کشن، اور رتوراج گائیگواڑ کافی عرصے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے۔ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔راہل ترپاٹھی، شیوم ماوی، اور مکیش کمار کو بھی اس سریز میں موقع مل سکتا ہے۔ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں آج شام ۷ بجے سے میچ کا آغاز ہوگا۔
बिहार सरकार इस संबंध में पहले ही अधिसूचना जारी कर चुकी है। जाति आधारित जनगणना के संबंध में बेसा प्रखंड जमीयत उलेमा (पूर्णिया जिला इकाई) के सचिव मुफ्ती…