جمعیت علما ضلع پورنیہ کا ضلعی انتخاب: نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا

صوبائی صدر مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی کی شرکت۔ کہا: جمعیت کے تمام اراکین ملت کے خادم ہیں۔

سیل رواں/پورنیہ

آج جمعیت علما ضلع پورنیہ کے ضلعی انتخاب کا انعقاد کامیابی سے مکمل ہوا۔ اس انتخابی عمل میں نئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا، جن میں صدر، سکریٹری، نائب صدر اور نائب سکریٹری شامل ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی صوبائی صدر مفتی جاوید اقبال قاسمی نے بطور مشاہد کی، جنہوں نے شفاف اور منظم طریقے سے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا۔

انتخاب کے نتیجے میں درج ذیل ممبران کو مختلف عہدوں کے لیے بلامقابلہ منتخب کیا گیا:

صدر: مولانا امتیاز جاوید صاحب قاسمی۔ مہتمم دارالعلوم زکریا حرم پور۔ بائسی
سکریٹری: مولانا ابوصالح صاحب قاسمی۔ استاذ دارالعلوم امور

نائب صدر:

  • مولانا عارف حسین صاحب ندوی ۔ صدر مدرس مدرسہ غنچہ اسلام دھرمباڑی۔
  • الحاج ناہید غنی صاحب روٹا
  • مفتی عبدالقدوس صاحب جامعۃ الفلاح الماچوک

نائب سکریٹری:

  • مفتی عبد الغنی صاحب قاسمی مدرسہ صفات العلوم اورا نندنیاں
  • مفتی شمیم اختر صاحب ندوی ناظم دارالعلوم حسینیہ ابھے پور
  • مولانا محمد منظر صاحب ندوی اقرا اکیڈمی خوشحال پور چوک
  • مفتی شمیم اختر صاحب ندوی جامعہ سراج العلوم تیرنگا۔ ڈگروا

اور مولانا محمد قیصر قاسمی صاحب جمعیت علماء ضلع پورنیہ کے خازن منتخب ہوئے۔

انتخابی عمل کے دوران جمعیت علما ضلع پورنیہ (مشرقی زون) کے اراکین نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تائید کے ذریعے نئے قائدین کا انتخاب کیا۔ مفتی جاوید اقبال قاسمی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئی قیادت سے توقع ہے کہ وہ ضلع پورنیہ میں جمعیت علما کے مقاصد کو آگے بڑھانے اور سماجی و دینی خدمات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے جمعیت علمائے ہندکا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ جمعیت مسلمانوں کی ایک باوقار اور تاریخی تنظیم ہے، جس کی بنیاد نومبر 1919ء میں دہلی میں رکھی گئی۔ اس کے بانیوں میں مولانا عبد الباری فرنگی محلی، مفتی کفایت اللہ دہلوی، مولانا احمد سعید دہلوی، مولانا ابو المحاسن محمد سجاد اور دیگر ممتاز علمائے کرام شامل تھے۔ جمعیت نے تحریک خلافت میں انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ مل کر ملک کی آزادی کے لیے کلیدی کردار ادا کیا اور متحدہ قومیت کے نظریے کی حمایت کرتے ہوئے تقسیم ہند کی مخالفت کی۔ اس کا مقصد اسلامی اصولوں کی روشنی میں مسلم کمیونٹی کی دینی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی رہنمائی، نیز اسلامی عدالت (دار القضا) مکاتب اسلامیہ کا قیام اور بیرونی خطرات سے اسلام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ تنظیم نے آزادی ہند کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا، اور اس کے رہنماؤں نے برطانوی سامراج کے خلاف مختلف عوامی تحریکوں میں حصہ لیتے ہوئے متعدد بار گرفتاریاں بھی جھیلیں۔ نومبر 2019ء میں جمعیت نے اپنی صد سالہ تقریبات منائیں، جو اس کی طویل خدمات کا ثبوت ہیں۔

رپورٹ: جمعیت علماء ضلع پورنیہ؛ انتخابی نشست کا انعقاد

انتخابی عمل کے اختتام پر تمام شرکا نے تنظیم کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں مانگیں اور نئے عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مفتی عبدالغنی قاسمی۔ قاری نجم السحر صاحب اعظمی۔ مفتی توقیر عابدی صاحب۔ مولانا منظر ندوی صاحب۔ مفتی قیصر صاحب قاسمی۔ مولانا نعمان صاحب مظاہری۔ مولانا ثمر صاحب۔ مولانا ابوصالح صاحب۔ حافظ محمد شاکر صاحب۔ مولانا شہروز عالم مظاہری۔ مولانا نعمان صادق مظاہری قاری شعیب اختر اور مولانا سلمان آرگنائزر جمعیت کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

ایک تبصرہ چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اوپر تک سکرول کریں۔