گاندھی نگر سیشن کورٹ نے جنسی زیادتی کیس میں آسارام ​​کو عمر قید کی سزا سنائی

گاندھی نگر سیشن کورٹ نے پیر کو آسارام ​​کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل کی تھی اور انہیں آئی پی سی کی دفعہ 376، 377، 342، 354، 357 اور 506 کے تحت مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت نے خاتون کی عصمت دری کیس میں آسارام ​​کی بیوی لکشمی بین، ان کی بیٹی اور چار دیگر چیلوں سمیت چھ دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

گاندھی نگر سیشن کورٹ نے جنسی زیادتی کیس میں آسارام ​​کو عمر قید کی سزا سنائی Read More »

لوگ مجھے ہندو کیوں نہیں کہتے​

کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان دو ٹوک جواب اور تلخ لہجے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ترواننت پورم کے ایک ’’ ہندو کنکلیو‘‘ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شکایت ہے کہ لوگ مجھے ہندو کیوں نہیں کہتے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ آریہ سماج کے لوگوں کا وہ شکر گزار ہیں کہ وہ ان کے تعاون کا احترام کرتے ہیں، لیکن انہیں شکایت ہے کہ لوگ انہیں ہندو کیوں نہیں کہتے۔

لوگ مجھے ہندو کیوں نہیں کہتے​ Read More »

حقیقی رومانس اور سکون سے محروم ترقی یافتہ انسانی معاشرہ​

بات چل رہی تھی کہ اب چیزوں میں لذت نہیں رہی تو کسی نے کہا کہ نہیں چیزیں ویسی ہی ہیں لوگ بدل گئے ہیں ۔یہ بات درست نہیں ہے ۔لوگوں کے ساتھ نہ صرف چیزیں بدلی ہیں ثقافتیں اور روایتیں بھی بدل گئیں ہیں اور جب لوگ بدلتے ہیں تو لوگوں کے رہن سہن بات چیت اور تعلقات کی لذت رومانس اور ذائقے میں بھی تبدیلی کا فرق ہونا ہی ہے جو واضح طور پر محسوس بھی کیا جاسکتا ہے ۔ویسے انسانی سائنس کا بنیادی اصول بھی ہے کہ جو چیز جس چیز سے تخلیق میں آتی ہے اگر اس کے کل پرزے اور خوراک میں نقص ہے تو اس چیز اور سامان میں بھی نقص ہونا لازمی ہے ۔اب دیکھئے نا پہلے کے انسان کتنے مضبوط توانا اور صحت مند ہوا کرتے تھے ۔کیا آج کی  نسل بھی اتنی ہی مضبوط اور صحت مند ہے ۔پہلے ایک عورت بارہ بچے خود سے گھر میں پیدا کر لیتی تھی ۔اب کی عورتوں کے دو بچے بھی ڈاکٹر اور اسپتال کی مدد اور آپریشن سے ہو رہے ہیں تو کیوں ؟

حقیقی رومانس اور سکون سے محروم ترقی یافتہ انسانی معاشرہ​ Read More »

دہلوی تہذیب کا مہذب نمائندہ

آج 26 جنوری ہے۔ ابھی 22 جنوری کی شام ہی تو مولانا اطہر حسین دہلوی سے ملاقات ہوئی تھی ۔ جامع مسجد میں احمد بخاری صاحب کے یہاں ایک تقریب تھی۔ ہمارے حلقہ احباب میں سب سے جوان اور چاق و چوبند وہی نظر آتے تھے۔ اندازہ تو بہت دور شائبہ تک بھی نہیں تھا کہ انہیں کوئی تکلیف ہے۔ گھروالوں کےمطابق ایسی کوئی تکلیف تھی بھی نہیں۔ میں تقریب سے نکلنے لگا تو وہ اپنے مداحوں کا گھیرا توڑ کر دوڑے ہوئے آئے۔ کہنے لگے کہ ابھی آپ سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی اور آپ نے محفل برخاست بھی کردی۔

دہلوی تہذیب کا مہذب نمائندہ Read More »

اوپر تک سکرول کریں۔