وسطانیہ ، فوقانیہ و مولوی امتحانات۲۰۲۴ کے پرائیویٹ پرمیشن اور رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا اعلان
بہاراسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی طرف سے ۲۰۲۴ کے وسطانیہ ، فوقانیہ اور مولوی کے لیے بھرے جارہے فارم کی میعاد بڑھا دی گئی ہے۔ ملحقہ مدارس کے صدور مدرسین اورمدارس کی نمائندہ تنظیموں نے چیرمین مدرسہ بورڈجناب سلیم پرویز کا شکریہ ادا کیا۔